Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج
    • 1. محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، 49 گیندوں پر سنچری مکمل
    • 1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا
    • ایشین گیمز سے قبل کپتان صاحبزادہ فرحان انجری کا شکار
    • سونا مسلسل پانچویں بار سستا، قیمت 4 لاکھ 54 ہزار سے نیچے
    • مائیک ہیسن کی سلمان علی آغا کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹی20 کپتان بنانے کی خواہش
    • روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک
    • ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب
    • 27 ستمبر کو توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی: پنجاب آئی جی
    • ترکیہ کے مشرقی علاقے میں .1 5شدت کا زلزلہ، جھٹکے محسوس کیے گئے
    • اسلام آباد میں بڑی پابندی لگ گئی، دفعہ 144 نافذ
    • نور زمان ایشین گیمز اسکواش کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
    • امریکا ایران سفارت کاری کی امید عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی
    • پرتگال کے لیے کھیلوں گا جب تک ٹیم کو فائدہ پہنچ سکتا ہوں : رونالڈو
    • چکلالہ کینٹونمنٹ بورڈ شعبہ ریونیو اور سائن بورڈ برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • شادی شدہ خاتون کے قتل اور اسکے بھائی کے اغوا مقدمہ میں مزید پیش رفت، مرکزی ملزم کا ایک اور ساتھی گرفتار
    • نیزہ بازی روایتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے:سردار سلیم حیدر
    • مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود
    • راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں
    • صادق آباد ،بیٹ پرو ایپ پر آن لائن جوا کھیلنے / کھلانے والا شخص گرفتار، موبائل فون برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا، سپریم کورٹ اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے

    By Khabrain Newsستمبر 23, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    حقِ مہر اور نکاح نامے سے متعلق فیصلے میں کہا کہ جائیداد منتقل نہ ہونے پر بھی بیوی کا حقِ مہر ختم نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ کے مطابق بطور مہر طے جائیداد منتقل نہ ہوسکے تو شوہر ذمہ داری سے بری نہیں ہوگا، شوہر کو جائیداد کی طے شدہ قیمت بیوی کو ادا کرنا ہوگی۔سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے میں قیمت درج نہ ہو تو عدالت مارکیٹ ویلیو کا تعین کرسکتی ہے، نکاح محض عام سول یا تجارتی معاہدہ نہیں، اپنی نوعیت کا منفرد قانونی ادارہ ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق حقِ مہر بیوی کی قیمت یا شادی کا تجارتی معاوضہ نہیں، حقِ مہر بیوی کا لازمی، خصوصی اور قابلِ نفاذ مالی حق ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق نکاح ایجاب و قبول سے وجود میں آتا ہے، نکاح نامہ اس کا سرکاری ریکارڈ ہے، نکاح نامہ شادی کے معاہدے کا بنیادی دستاویزی ثبوت ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے کا قانونی مفروضہ حتمی نہیں، مضبوط شواہد سے رد کیا جاسکتا ہے، مبہم یا متضاد اندراجات کی صورت میں عدالت دیگر قابلِ قبول شواہد دیکھ سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق نکاح نامے کے کالم 13 سے 16 کو باہم مربوط انداز میں پڑھا جائے گا، کالم 13 میں حقِ مہر نقد یا جائیداد دونوں کی صورت میں درج ہوسکتا ہے۔ کالم 14 مہر کی اقسام اور کالم 15 ادا شدہ مہر سے متعلق ہے، کالم 16 میں حقِ مہر کے عوض دی گئی جائیداد کی تفصیل درج ہوگی۔سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے فیصلے سے اتفاق کیا اور الگ اضافی نوٹ تحریر کیا۔ جس میں لکھا کہ فریقین کی نیت کا تعین بنیادی طور پر نکاح نامے سے کیا جائے۔جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ بعد کے زبانی دعووں کو نکاح نامے پر فوقیت نہیں دی جانی چاہیے، نکاح نامہ لازمی قانونی فارم ہے، ہر کالم کا الگ مقصد ہے، نکاح رجسٹرار تمام متعلقہ کالم احتیاط سے مکمل کریں۔اپنے اضافی نوٹ میں جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ جائیداد بطور مہر ہو تو مکمل تفصیل اور قیمت درج کی جائے، اہم شرائط دستخط سے پہلے فریقین کو پڑھ کر سنائی جائیں، کسی کالم کو بلاوجہ خالی نہ چھوڑا جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی بنیادی روح اور اصول بدستور برقرار : سردار مسعود

      سیکرٹری ہاسنگ اینڈ ورکس کا کے مختلف سیکٹرز کا تفصیلی دورہ FGEHA

      سی ڈی اے شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم

      تازہ ترین

      اسلام آباد میں طوفانی بارش گرج چمک اور تیز ہواؤں کا راج

      1. اسلام آباد پولیس نے جدید نیٹ لانچر متعارف کرا دیا

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.