Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • افغان ڈرون حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی، 10 مقامات پر حملے
    • طلال چوہدری کا پٹرول پمس کا دورہ ،پیٹرول ریلیف سکیم پر عملدرآمد سمیت شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا
    • بلاول بھٹو کا حاکم علی سولنگی کے انتقال پر اظہار افسوس
    • کامیابی درست منصوبہ بندی ‘ وقت کے مؤثر استعمال سے ملتی: پوزیشن ہولڈرز طالبات
    • بلال اظہر کیانی کی زیرصدارت اجلاس، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا
    • سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
    • لاہور بورڈ’ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹومیں کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا
    • حریت کانفرنس کا اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق ترک صدر کے بیان کاخیرمقدم
    • PTI کے27ستمبر کے لانگ مارچ کو حکومت نے خودکامیاب کر دیا، اعتزاز احسن
    • دبئی میں گھر خریدنا لندن اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں زیادہ قابل استطاعت
    • ایل نینو کے باعث ہونے والی گرمی سے لاکھوں لوگوں کی اموات متوقع
    • محکمہ ہائر ایجوکیشن’ کالجز میں نان ٹیچنگ سٹاف کی 450 سے زائد آسامیاںختم
    • انٹرمیڈیٹ نتائج 2026’پنجاب کالجز 138 پہلی’ دوسری’ تیسری پوزیشنز کیساتھ سرفہرست
    • نویں جماعت میں 20فیصد سے کم نتائج دینے والے ٹیچرز کو نکالنے کیخلاف درخواست
    • امریکہ ایرام مزاکرات کی امید عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا
    • ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی
    • PTIمارچ کے مخر کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطہ بانی کی منتقلی سمیت اہم شرائط سامنےآ گئیں
    • زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
    • چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
    • پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    توانائی فراہمی میں مشکلات کے وسیع معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں: وزیرخزانہ

    By Khabrain Newsستمبر 24, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے 81ویں اجلاسِ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے وزیرِ  اعظم پاکستان کے ہمراہ اپنے دورہ نیویارک کے دوسرے روز توانائی کے تحفظ، ایوی ایشن کے شعبے میں تعاون، صحت کے پروگرام پر عملدرآمد اور موسمیاتی مالیات کے حوالے سے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اعلی سطحی ملاقاتیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرِ خزانہ نے ورلڈ اکنامک فورم کے زیرِ اہتمام نئی معیشت میں ترقی کو توانائی فراہم کرنے کے موضوع پر اعلیٰ سطحی مکالمے میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کہا کہ جاری جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث عالمی توجہ توانائی کی منتقلی سے بڑھ کر توانائی کے تحفظ کے فوری چیلنج کی جانب مرکوز ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں نمایاں توسیع ہوئی ہے جس میں بڑی حد تک نجی شعبے نے کردار ادا کیا اور یہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیرِ خزانہ نے زور دیا کہ توانائی کی فراہمی کے حصول میں مشکلات کے وسیع تر معاشی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ توانائی کا تحفظ غذائی تحفظ اور مجموعی معاشی مضبوطی سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔وزیرِ خزانہ نے بوئنگ گلوبل کے صدر ڈاکٹر برینڈن نیلسن سے بھی ملاقات کی، جس میں پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی جدیدکاری اور پاکستان کے ایوی ایشن کے شعبے میں وسیع تر تعاون پر گفتگو ہوئی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بوئنگ کی جانب سے پی آئی اے کو نئے طیاروں کی خریداری کے لیے نظرثانی شدہ تجویز پیش کرنے کی تصدیق کا خیرمقدم کیا، جبکہ طیاروں کی جلد ترسیل کے ممکنہ مواقع اور عبوری طور پر طیارے لیز پر لینے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی جانب سے مالی معاونت، انجنوں کی خریداری، اسپیئر پارٹس، دیکھ بھال اور گرانڈ کیے گئے طیاروں کی بحالی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے پی آئی اے کی نجکاری اور بڑے ہوائی اڈوں کے انتظام کو آٹ سورس کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایوی ایشن سیفٹی کی استعدادِ کار، ضابطہ جاتی امور میں تعاون اور امریکہ کے لیے براہِ راست پروازوں کی بحالی میں بوئنگ کی معاونت کو سراہا، جبکہ پاکستان میں ایوی ایشن کے شعبے کی طویل مدتی ترقی کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔ایبٹ کے فارماسیوٹیکل ڈویژن کے نمائندے سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام پر عملدرآمد اور فارماسیوٹیکل شعبے سے متعلق وسیع تر امور پر گفتگو کی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنی ہیں: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

      ڈی جی خان’ راجن پور ‘ مظفر گڑھ میں انسداد پولیو مہم شروع نہ ہو سکی

      صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک

      تازہ ترین

      بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی مستونگ میں و دہشتگرد ہلاک

      لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

      شہباز شریف اور بل گیٹس کی ملاقات پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر گفتگو

      26، 27 ستمبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل ہوگی:ذرائع

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.