اسلام آباد(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے نئے رولز 2026 نافذ کر دئیے۔وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے متعلق قواعد مزید سخت کرتے ہوئے توشہ خانہ منیجمنٹ اینڈ ریگولیشن رولز 2026 نافذ کر دیے ہیں، کابینہ ڈویژن نے نئے قواعد کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئے قواعد کے تحت وزیراعظم اور صدر مملکت کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداران کو تحائف وصول کرنے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جبکہ توشہ خانہ میں موجود اور آئندہ موصول ہونے والے تحائف کی کھلی عوامی نیلامی کی جائے گی، نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم پسماندہ علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ثقافتی، تاریخی اور سفارتی حساسیت کے حامل تحائف نیلام نہیں کیے جائیں گے۔ تحائف سے متعلق فیصلوں کے لیے سیکریٹری کابینہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں خزانہ، خارجہ، قانون اور ثقافت ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹریز شامل ہوں گے۔ کمیٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ کون سے تحائف نیلام کیے جائیں اور کون سے تاریخی یا حساس حیثیت کے باعث محفوظ رکھے جائیں۔ نئے قواعد کے تحت سفارتی آداب کے باعث تحفہ لینا ناگزیر ہو تو اسے توشہ خانہ میں جمع کرانا ہوگا، موصول ہونے والا تحفہ 30 دن کے اندر جمع کرانا لازم ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- زیادتی کیس میںملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
- چھانگا مانگا،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہری جاں بحق
- پی ٹی آئی دھرنا کال’پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی
- پنجاب کے سرکاری سکولوں میں 10 منٹ کا کوئیک ٹیسٹ لازمی قرار
- طلبہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنے ملک کو خود کفیل بنائیں: احسن اقبال
- پاکستان میں قادیانیو ں کی کھلے عام تبلیغ پر ادارے ایکشن لیں’ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
- سونا مسلسل چوتھے روز سستا چاندی بھی 8 ہزار روپے کی سطع پر ا گئی
- لیسکو کی ایم اینڈ ٹی ایسٹ ٹیموں کی کارروائیاں بجلی چوری کے 209کیسز سامنے آگئے
- برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
- دھان کی باقیات کو آگ لگانا قابل سزا جرم ہے: ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کے ضیاع سے متعلق آگہی کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
- فضائی آلودگی میں اضافہ’ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
- نادرا نے پاسا آئی سی ٹی ایوارڈز میں تین اعزازات جیت لئے
- اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں منفی سوچ کی عکاس ،اختر اقبال ڈار
- پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد ہوگئی، نجی سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد اضافہ
- معاشی سر گرمیاں سست پڑنے سے محصولات اہداف متاثر ہونے کا اندیشہ ہے: ریو نیو ایڈوائزرز
- صدر آصف زرداری قومی مفاہمت کے علمبردار ہیں، نرگس فیض ملک
- پی ایچ اے کا صوبے کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ
- والد کو زہر دینے کی کوشش کرنیوالا17 سالہ طالب علم بہاولپور سے گرفتار
- ایڈیشنل سیشن جج عثمان علی اعوان ایڈیشنل رجسٹرار ایگزامنیشن تعینات
