Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آئی سی ایس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پوزیشن کا اعلان نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین لاہور بورڈ سے جواب طلب
    • آئی ایل ایف کے صدر آصف چٹھہ کی نظربندی کیخلاف درخواست پر فریقین سے جواب طلب
    • پاک امریکا دیرینہ تعلقات مزید مستحکم کرنیکی ضرورت ہے: گورنر سندھ
    • پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا مقصد صحت سہولیات یا ملاقاتوں کی بحالی ہے تو مطالبات پورے کیے جائیں، میاں جاویدلطیف
    • راولپنڈی، ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں ہوٹل اور دکانیں بند کروا دی گئیں
    • میپکو کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جبری کارروائی سے روک دیا
    • مریم نواز کے اپنے صوبے کے لیے بہترین منصوبے
    • سرکاری ہسپتالوں میں آگ کے واقعات میں تسلسل’ فائر سیفٹی پر سوالات اٹھ گئے
    • آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور
    • قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ
    • دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا قیمت میں 4700 روپے اضافہ5
    • لاہور بورڈ کا انٹرمیڈیٹ رزلٹ کارڈز کی ہارڈ کاپی ختم کرنیکا فیصلہ
    • راولپنڈی، ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کوبھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں
    • پی آئی اے کا مالدیپ کے لیے ڈائریکٹ فلائیٹس شروع کرنے کا منصوبہ
    • اینٹی بائیوٹکس کا غیر ضروری استعمال گردوں کیلئے نقصان دہ
    • شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خبردار کر دیا
    • میر رضا کیس’ تفتیشی ٹیم نے سپر میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست دینے کی تصدیق کردی
    • اٹلی کے سکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی عائد کردی گئی
    • پشاور ‘ دہشتگردی کا خدشہ، سول سیکرٹریٹ خالی، ملازمین کو چھٹی دیدی گئی
    • حکومت لوگوں کو اپنے گھر تعمیر کرنے اور رہائشی سہولیات تک بہتر رسائی فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: احد چیمہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لانگ مارچ’ پی ٹی آئی میں تاریخ اور حکمت عملی پر اختلافات

    By Khabrain Newsستمبر 26, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (عادل عباسی) پاکستان تحریک انصاف
    کے27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب اعلان کردہ لانگ مارچ کی تاریخ آگے بڑھانے کے معاملے پر پارٹی کے اندر اور اپوزیشن اتحاد میں طویل مشاورت کے بعد نئی حکمت عملی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کو موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی تاریخ اکتوبر کے آغاز میں رکھنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ دستیاب اطلاعات کے مطابق نئی تاریخ4 یا5 اکتوبر کے درمیان زیر غور رہی۔ بعض تازہ رپورٹس میں 5 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ اچانک سامنے نہیں آیا بلکہ اس سے قبل تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک مشاورت جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں لانگ مارچ کی تیاریوں، راستوں کی بندش، کارکنوں کی گرفتاریوں، وسائل اور عملی حکمت عملی سمیت مختلف امور پر آرا میں اختلاف پایا گیا۔ بعض رہنمائوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ حالات میں27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنا مشکل ہوسکتا ہے اور اس کے بجائے سیاسی رابطوں اور مزید تیاری کے بعد اگلا قدم اٹھایا جائے۔ ذرائع کے مطابق معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا جب اپوزیشن اتحاد کے اہم رہنمائوں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی جانب سے27 ستمبر کی کال آگے بڑھانے پر تحفظات سامنے آئے۔ دونوں رہنمائوں کی جانب سے مبینہ طور پر یہ موقف اختیار کیا گیا کہ اگر لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرنی ہے تو اس معاملے پر مکمل مشاورت ضروری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے محمود اچکزئی سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا گیا تاہم ابتدائی طور پر معاملہ طے نہ ہوسکا۔ بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سہیل آفریدی کا اہم پیغام لے کر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس کے بعد لانگ مارچ کو موخر کرنے کے معاملے پر اتفاق رائے کی راہ ہموار ہوئی۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی لانگ مارچ کے معاملے پر رہنمائوں کے درمیان مختلف آرا سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کبھی لانگ مارچ کے لیے درکار مالی وسائل اور انتظامات زیر بحث رہے تو کبھی 27 ستمبر کی کال برقرار رکھنے یا اسے آگے بڑھانے پر بحث ہوتی رہی۔ بعض رہنمائوں نے موجودہ حالات میں مارچ کی کامیابی، راستوں کی بندش اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے امکانات پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ اس سے ایک روز قبل خیبر پختونخوا کے بعض ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے بھی لانگ مارچ موخر کرکے اکتوبر کے آغاز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور حکومت سے مذاکرات کی تجاویز سامنے آئی تھیں۔ اجلاس میں یہ موقف بھی سامنے آیا کہ اگر لانگ مارچ کے نتیجے میں بڑی تعداد اسلام آباد نہ پہنچ سکی تو سیاسی نقصان تحریک انصاف کو برداشت کرنا پڑے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      آفلوڈنگ میں غیر معمولی اضافہ 73 ہزار 358 مسافروں کے بیرون ملک جانے کے خواب چکنا چور

      قابض حکام کے خلاف اواز بلند کرنے پر سزا معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگ چک کو مودی سرکار سے جان کا خطرہ

      پاسبان ریمی ٹینس ریوارڈسکیم کا افتتاح’ سالانہ 16ارب کے انعام دینے کا اعلان

      تازہ ترین

      شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ، NDMA نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کو خبردار کردیا

      ایران نے آبنائے ہرمز 7 دن میں کھولنے کی پیشکش کردی

      5 دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، قیمت میں 4,700 روپے اضافہ

      پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا لانگ مارچ اب 5 اکتوبر کو ہوگا : ذرائع

      اسلام آباد کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل ہوگا: طلال چوہدری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.