پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ مقابلے کا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کی بنیاد پر بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے ساتھ کوارٹر فائنل میں براہِ راست جگہ ملی ہے، جبکہ ہانگ کانگ گروپ بی میں دوسرے نمبر پر رہ کر آخری آٹھ ٹیموں میں شامل ہوا۔
ہانگ کانگ نے گروپ مرحلے میں دو میچ کھیلے، جن میں ایک کامیابی اور ایک شکست کے ساتھ 2 پوائنٹس حاصل کیے۔ ملائیشیا نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ عمان اور دیگر ٹیمیں کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔
پاکستانی ٹیم نے جاپان روانگی سے قبل کراچی میں چار روزہ تربیتی کیمپ میں تیاری کی، جہاں متوقع کنڈیشنز کے مطابق پچز پر مشق کے ساتھ اسپن بولنگ اور مختلف میچ صورتحال کی تیاری بھی کی گئی۔ کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹیم ہر میچ کو اہمیت دے گی اور جاپان کی کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرے گی۔

