ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ یہ
اس وقت ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایرانی فوج کو مزید ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت بھی کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امیر حاتمی نے ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں کامیاب رہا ہے، تاہم اس کامیابی کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔ ان کے بقول مخالف فریق کو شدید نقصان پہنچا ہے، لیکن ایرانی فوج کو آئندہ کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسا ملک ہے جو امریکا اور اسرائیل کے خلاف کھڑا ہے اور اس کے مطابق ایرانی عوام نے اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی بیرونی دبا یا خطے میں طاقت کے استعمال کو قبول نہیں کرے گا۔امیر حاتمی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی، آبنائے ہرمز اور سفارتی رابطوں کے حوالے سے صورتحال غیر یقینی ہے۔ حال ہی میں ایرانی حکام نے کہا تھا کہ مسقط اور دیگر ثالثوں کے ذریعے امریکا کو ہرمز دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق تجاویز پہنچائی گئی ہیں، جبکہ واشنگٹن کے جواب پر تہران کی نظریں ہیں۔دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے بھی کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکا کی جانب سے کسی ممکنہ نئے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ ان کے مطابق اگر امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اسے پہلے سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آبنائے ہرمز بھی اس تنازع کا اہم مرکز بنی ہوئی ہے۔ امیر حاتمی نے کہا کہ ایران ایسی صورتحال قبول نہیں کرے گا جس میں ملک خود تجارت نہ کرسکے جبکہ دوسری طاقتیں خطے کے اہم بحری راستوں کو استعمال کرتی رہیں۔ ان کے مطابق ہرمز ایران کی عزت اور خودمختاری سے جڑا ہوا معاملہ ہے۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
- مودی سرکار کے زیر اثر بھارت کی نام نہاد جمہوریت عالمی تنقید کی زد میں
- AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- عالمی یومِ سیاحت،سندھ تہذیب تاریخ، ثقافت اور قدرتی حسن کا منفرد امتزاج ہے: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
- کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں کی ریکی ‘ سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے
- پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
- سونے کی قیمیت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے آ گیا
- ایران مذاکرات کیلئے تیار، جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے: عراقچی
- پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
- سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- بھارت بارش کے باعث افغانستان سے میچ منسوخ ہونے پر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- بارش نے پاکستان کو سیمی فائنل پہنچا دیا ہانگ کانگ سے کوارٹر فائنل منسوخ
- سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
- پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکس وصولی کا بڑا سکینڈل،22 کروڑ 9 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں بے نقاب
- اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مفت قانونی خدمات کا معاہدہ
- لندن’ چوری شدہ موبائل فون چین بھجوانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا،3افراد کو قید کی سزا
- سپین میں 87سالہ خاتون کرایہ دار کی بے دخلی کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
- پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹر وے پولیس کا کریک ڈون
- مارک زکر برگ کو ایک ہی دن میں تقریبا 9 ارب ڈالر کا نقصان
