کراچی (این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مستند اور بروقت معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، جبکہ معلومات تک آسان اور مساوی رسائی شفاف اور جوابدہ طرز حکمرانی کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں درست معلومات تک رسائی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت، ساکھ اور صداقت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔ جعلی اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عوام میں ذرائع ابلاغ اور معلوماتی شعور اجاگر کرنا ہوگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی جانب سے عوام کو درست، بروقت اور قابل اعتماد معلومات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ مستند معلومات عوام کو باخبر فیصلے کرنے اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور معیاری صحافت عوام تک مستند معلومات پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جبکہ معلومات تک عالمی رسائی شفافیت، احتساب، آزادی اظہار اور پائیدار ترقی کے فروغ کی بنیاد ہے۔
بریکنگ نیوز
- معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب
- فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے: صدر زرداری
- کنٹینرز کے کرایوں کی عدم ادائیگی گڈز ٹرانسپوٹرز کی ملک گیر ہڑتال بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی
- گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی
- پی ٹی آئی ٹی ٹی پی کی بی ٹیم کے پی میں ایمرجنسی لگ سکتی وفاقی وزراء
- شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
- بہاولپور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : عظمیٰ بخاری
- پنجاب کےہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
- مریم نواز مری پہنچ گئیں، آج اہم اجلاس طلب
- چین اور پاکستان کے درمیان بحری علوم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- حکومت کا پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کرگئیں’صدرزرداری کااظہار تعزیت
- بانی کے حکم پروزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: گنڈاپور
- روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5افراد ہلاک’ متعدد زخمی
- اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان
- پٹرول2.27 ڈیزل3.56 روپے مزید سستا
- موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد کی 2 پروازیں لاہور، ملتان لینڈنگ
- مکہ مکرمہ میں بارش، کئی علاقوں میں سڑکیں زیرآب آگئیں
