Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سائنسدانوں نے سورج کی روشنی سے خود چارج ہونیوالا ایئر فلٹر تیارکرلیا
    • جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پر مسلمان چچا بھتیجے پر بہیمانہ تشدد
    • اندرون لاہور کے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی شروع
    • معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب
    • فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    • معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے: صدر زرداری
    • کنٹینرز کے کرایوں کی عدم ادائیگی گڈز ٹرانسپوٹرز کی ملک گیر ہڑتال بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی
    • گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی
    • پی ٹی آئی ٹی ٹی پی کی بی ٹیم کے پی میں ایمرجنسی لگ سکتی وفاقی وزراء
    • شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
    • بہاولپور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : عظمیٰ بخاری
    • پنجاب کےہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
    • مریم نواز مری پہنچ گئیں، آج اہم اجلاس طلب
    • چین اور پاکستان کے درمیان بحری علوم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • حکومت کا پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کرگئیں’صدرزرداری کااظہار تعزیت
    • بانی کے حکم پروزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: گنڈاپور
    • روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5افراد ہلاک’ متعدد زخمی
    • اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈیرہ اسماعیل خان 4 دہشت گرد جہنم واصل ٹانک میں 3 پولیس اہلکار زخمی

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹانک، اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ ٹانک میں دہشت گردوں کی ٹریفک پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹریفک پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا۔ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔ادھر ٹانک میں دہشت گردوں کی ٹریفک پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی اور 2 راہ گیر زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے وزیر آباد بازار میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ٹریفک اہلکاروں کی موبائل پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب ہ ملزمان فرار ہوگئے۔ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد ٹریفک پولیس موبائل بھی لے گئے تھے جسے بعدازاں گرہ بڈھا سے برآمد کیا گیا اس کے علاوہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام شاہراہوں اور پیدل راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عصمت اللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دریں اثناء وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک کے علاقے میں خوارجیوں کی جانب سے ٹریفک پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اپنے بیان میںوزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے 3 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔انہوںنے کہاکہ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،دکھ کی گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    اہلکار شہید

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سائنسدانوں نے سورج کی روشنی سے خود چارج ہونیوالا ایئر فلٹر تیارکرلیا

      جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پر مسلمان چچا بھتیجے پر بہیمانہ تشدد

      فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.