دبئی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔سفیرپاکستان نے ابوظہبی میں 26 ستمبر سے یکم اکتوبر 2026 تک منعقد ہ جرائم کی روک تھام اور فوجداری انصاف پر اقوام متحدہ کی 15ویں کانگریس’ میں پاکستان کا قومی بیان پیش کیا۔ انہوں نے کانگریس کی میزبانی کرنے پر متحدہ عرب امارات کو مبارکباد دی اور وہاں کی پرتپاک مہمان نوازی اور بہترین انتظامات کو سراہا۔جرائم کی بدلتی ہوئی عالمی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے، سفیر خان نے اس بات پر زور دیا کہ سماجی و اقتصادی عدم مساوات، پسماندگی اور ڈیجیٹل و مصنوعی ذہانت (اے آئی )کی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جی ایس) کیلئے نئے سرے سے عزم کا اعادہ کیا اور پائیدار ترقی اور قانون کی حکمرانی کے باہمی معاون تعلق کو اجاگر کیا۔پاکستان نے مضبوط بین الاقوامی تعاون، قومی سطح پر صلاحیت سازی میں اضافے، اور ترقی پذیر ممالک کیلئے بامقصد تکنیکی معاونت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی محفوظ، مامون اور ذمہ دارانہ ترقی اور استعمال پر بھی زور دیا۔بین الاقوامی منظم جرائم اور منشیات کی عالمی لعنت کے خلاف لڑنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- سائنسدانوں نے سورج کی روشنی سے خود چارج ہونیوالا ایئر فلٹر تیارکرلیا
- جے شری رام کا نعرہ لگانے سے انکار پر مسلمان چچا بھتیجے پر بہیمانہ تشدد
- اندرون لاہور کے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی شروع
- معاہدے کے امکانات معدوم پھر لڑائی کا خدشہ آبنائے ہرمز پر ہمارا کنٹرول امریکی فوج گزر کر دکھائیں پاسدران انقلاب
- فیلڈ مارشل سے امریکی افغانستان جنگ کے وفد کی ملاقات خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
- معتبر معلومات تک رسائی شہریوں کا بنیادی حق ہے: صدر زرداری
- کنٹینرز کے کرایوں کی عدم ادائیگی گڈز ٹرانسپوٹرز کی ملک گیر ہڑتال بندرگاہیں بند کرنے کی دھمکی
- گورنر راج لگائو یا ایمرجنسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے سہیل آفریدی
- پی ٹی آئی ٹی ٹی پی کی بی ٹیم کے پی میں ایمرجنسی لگ سکتی وفاقی وزراء
- شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد
- بہاولپور ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی عوامی اعتماد کا مظہر : عظمیٰ بخاری
- پنجاب کےہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ
- مریم نواز مری پہنچ گئیں، آج اہم اجلاس طلب
- چین اور پاکستان کے درمیان بحری علوم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- حکومت کا پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ
- ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کی اہلیہ انتقال کرگئیں’صدرزرداری کااظہار تعزیت
- بانی کے حکم پروزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: گنڈاپور
- روس کے یوکرین میں ڈرون حملے، 5افراد ہلاک’ متعدد زخمی
- اے آئی ٹیکنالوجیز کا غلط استعمال نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے: شفقت علی خان
