متحدہ عرب امارات میں بعض پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہوگئی ہیں، جبکہ دبئی اور ابوظبی کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو اپنے فلائٹ اسٹیٹس کی تازہ معلومات چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جانے والی متعدد پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ ایمریٹس، فلائی دبئی، اسپائس جیٹ اور دیگر ایئرلائنز کی بعض پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ کچھ منسوخ ہوئی ہیں۔
ایئر کینیڈا نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث دبئی آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کردی ہے۔ ایئرلائن کے مطابق دبئی کی پروازیں مارچ 2027 کے اختتام تک منسوخ رہیں گی۔
ایئر کینیڈا نے رواں سال مارچ میں دبئی کی سروس معطل کی تھی اور اس کے بعد معطلی کی مدت میں متعدد بار توسیع کی گئی۔ تازہ فیصلے کے بعد دبئی کیلئے سروس کی بحالی آئندہ سال اپریل سے پہلے متوقع نہیں۔

