Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • خبرکے حوالے رابطہ کیا گیا، لیکن افسران محکمہ نے موقف دینے سے گریز کیا
    • لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، سرکاری نرخ476 روپے فی کلو برقرار، انڈے مہنگے
    • میٹرو بس میں وارداتیں کرنے والا خواتین کا گروہ گرفتار
    • خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا امکان؟ آئینی طریقہ کار سامنے آگیا
    • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک بچہ نظر کی کمزوری کا شکار :تحقیق
    • ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کے جعلی چیک کیس کے ملزم کی ضمانت خارج
    • چین: پسند کی شادی پر ناراض باپ اچانک شادی ہال پہنچ گیا، بیٹی رو پڑی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ

    By Khabrain Newsستمبر 30, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (پ ر) محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ کیا اور اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سندھ  سے تعلق رکھنے والے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ ان کے ہمراہ محترمہ ارم تنویر، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ڈی، کراچی بھی تھیں۔ اے پی این ایس کے صدر سینیٹر سرمد علی نے پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) کا خیرمقدم کیا اور انہیں اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے لیے سرکاری اشتہارات کے نرخ بڑھانے کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہو سکا، حالا نکہ اخباری صنعت کو شدید معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وزیرِ اعظم کے وعدے کے مطابق سرکاری اخباری اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے اور بعد ازاں سرکاری اشتہارات کے نرخوں کو آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے منقطع کر کے اس وقت تک منجمد رکھا جائے جب تک کہ اخبارات کی اشاعت اور قارئین کی تعداد کے تعین کے لیے کوئی نیا طریقہ کار وضع نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ اے بی سی اور پریس رجسٹرار کے دفاتر کو یکجا کر کے ایک ادارہ بنا دیا جائے۔ اے پی این ایس کے اراکین نے آڈٹ بیورو آف سرکولیشنز (ABC) اوررجسٹرار کے دفتر میں اصلاحات اور ازسرِنو تنظیم کی ضرورت پر زور دیا۔ اے پی این ایس کے اراکین نے اس امر پر زور دیا کہ رجسٹریشن کے قواعد کو تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے بعد سادہ اور سہل بنایا جائے۔ اراکین نے نشاندہی کی کہ پی آئی ڈی اسلام آباد نے 2020ء کی نئی اشتہاری پالیسی کے نفاذ کے بعد جاری کیے گئے ‘رکن مطبوعات کے واجبات کا بڑا حصہ تاحال ادا نہیں کیا۔ انہوں نے پی آئی او سے مطالبہ کیا کہ بقایا واجبات کی ادائیگی میں تیزی لائی جائے اور پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات کے مجموعی حجم میں منصفانہ حصہ مختص کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پی آئی ڈی کے علاقائی دفاتر کو اپنے علاقوں کے میڈیا پر مبنی پلان تجویز کرنے کا اختیار دیا جائے اور کلائنٹ محکموں کو اپنی پسند کے میڈیا کا انتخاب کرنے کا مجاز بنایا جائے۔ اے پی این ایس کے صدر نے مزید نشاندہی کی کہ موجودہ سرکاری اشتہاری پالیسی بڑی حد تک1964?ئ کے فریم ورک پر مبنی ہے۔ موجودہ دور کے میڈیا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ پرنسپل انفارمیشن آفیسر نے اجلاس کے انعقاد پر اے پی این ایس کا شکریہ ادا کیا اور اے پی این ایس کے اراکین کو یقین دلایا کہ مسائل کے جلد از جلد حل کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ اجلاس میں سینیٹر سرمد علی، صدر، محترمہ نازفرین سہگل لاکھانی سینئر نائب صدر، جناب شہاب زبیری نائب صدر، محمد اطہر قاضی سیکریٹری جنرل، جناب جاوید مہر شمسی (کلیم)، قاضی اسد عابد (عبرت)، جناب یونس مہر (ہلچل)، ڈاکٹر جبار خٹک (عوامی آواز)، جناب بلال فاروقی (آغاز)، محترمہ فوزیہ شاہین (دستک)، جناب ممتاز پھلپوٹو (عوامی پرچار)، جناب طاہر قریشی (نئے افق)، سید اکبر طاہر (جسارت)، جناب نجم الدین شیخ (دیانت)، جناب عامر ملک (مشرق)، جناب علی حمزہ ا ور جناب محمد عرفان (امت)نے شرکت کی۔
    اے پی این ایس کا دورہ

    Khabrain News

      Keep Reading

      EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری

      پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت مختلف اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج جاری

      کراچی میں20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ، عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی

      تازہ ترین

      صومالی بحری قزاقوں کا حملہ، ریسکیو آپریشن کے دوران 3 پاکستانی جاں بحق

      اسرائیلی آبادکاروں کا مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر حملہ، خاندان کی گھر واپسی روک دی

      عمران خان کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 55 منٹ ملاقات

      برنہم کا نیشنل کیئر سروس کیلئے پنشن ٹرپل لاک ختم کرنے کا اعلان

      ایلون مسک کی اسپیس ایکس کا بڑا کارنامہ اسٹار شپ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.