اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلی فون پر نہایت گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں گفتگو کی۔ وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیراعظم کے مرحوم بھائی کی مغفرت کیلئے دعا کی اور اس مشکل وقت میں وزیراعظم انور ابراہیم اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم نے اپنے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرنے پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، بالخصوص اقتصادی تعاون کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
بریکنگ نیوز
- مسجد الحرام کے قریب حملے کی افواہیں بے بنیاد، سعودی حکام کی وضاحت
- جامشورو: آگ لگنے سے 40 سے زائد جھونپڑیاں جل گئیں
- محکمہ اوقاف لاہور میں نوکریاں دلانے کے نام پر شہریوں سے رقوم بٹورنے کا معاملہ سامنے آگیا
- یہ افراد انتقامی کارروائی کے طور پر جھوٹی’ من گھڑت درخواستیں جمع کروا رہے ہیں : رانا احسان کا مؤقف
- موٹر سائیکلوں گاڑیوں کی چوری وارداتیں میں بے تحاشہ اضافہ پولیس خاموش تماشائی
- کرایہ دارطبقہ یکطرفہ طورپر مالک مکان سے قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا، لاہور ہائیکورٹ
- وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورکی چین کے قومی دنپر صدرشی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو مبارکباد
- گورنرراج یاایمرجنسی کی باتیںمحض افواہیں، صدر مملکت قائل ہوئے تو فیصلہ کرینگے، سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی
- خان یونس پر اسرائیلی حملے معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید
- اکتوبر’لیاقت علی خان ‘مولانا اعظم طارق قتل’فاروق لغاری’غلام اسحاق خان کا انتقال ہوا
- واٹس ایپ کو الوداع ایلون مسک نے ایکس چیٹ لانچ کر دیا انکرپشن کے ساتھ فون نمبر کے بغیر استعمال کی سہولت
- محکمہ سول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوںمیں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ
- برائلر گوشت کی قیمت میں 14روپے کلوا ضافہ
- ستمبر 2026 پنجاب بھر 41,472 ٹریفک حادثات میں 330افراد جان بحق ڈاکٹر رضوان
- 9.41ارب روپے مالیت سے زائد ٹیکس فراڈ ایف بی ار نے85 ٹیکس دہندگان کے خلاف کیسز بنا دیے
- تیمور احمد کا ترکیہ ‘اسکودر ڈسٹرکٹ بلدیہ کا دورہ، میئر دندار ضیا سے ملاقات
- اے این ایف کی مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
- جیلوں میں قیدکشمیری نوجوانوں کا مستقبل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، فاروق عبداللہ
- محکمہ خزانہ نے پنشن اصلاحات کیلئے بجٹ جاری کر دیا
- خیبرپختونخوا ہ میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانا حکومت کی مزید نااہلی ہوگی:لیاقت بلوچ
