Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور
    • لاہور کے آزادی اسٹیشن پر دو میٹرو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10مسافر زخمی
    • آف لوڈنگ جاری’ مسافروں ‘ ایف آئی اے میں تلخ کلامی کے واقعات بڑھ گئے
    • ایچ ای سی کے نام پر جعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
    • وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو جامعہ کراچی کا نیا وائس چانسلر مقرر کردیا
    • ملکی نظام فلاپ ہو چکا، 30سال میں حالات بد سے بدتر ہوئے ہیں: محمد زبیر
    • سی ٹی ڈی کے 98انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 13دہشت گرد گرفتار
    • لاہور ،منشیات فروشی میں ملوثحاضر سروس پولیس کانسٹیبل گرفتار
    • لاہور میں گیس بحران ، ایل پی جی 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ،شہری پریشان
    • روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے، بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں:اویس لغاری
    • یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریباً 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے : اقوام متحدہ
    • عالمی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور سر فہرست فضائی معار انتہائی خراب
    • غزہ: جنگ بندی کی خلاف ورزیاں’ اسرائیلی حملے میں 5فلسطینی شہید
    • لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں 26روز کے دوران 1289مقدمات نمٹا دیئے گئے
    • پنجاب یونیورسٹی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7اکتوبر کو ہوگا
    • پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف ترمیمی درخواست دوبارہ دائر
    • لاہور ہائیکورٹ:پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر کل سے سماعت کرینگے
    • مانگامنڈی شیخاں والا قبرستان جانیوالی سڑک کی زبوں حالی’ پختہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ
    • پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی، چیئرمین سپارکو
    • ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیاں’ شکایات کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    معرکہ حق میں عظیم کامیابی کی علامت یادگار فتح کی رونمائی

    By Khabrain Newsاکتوبر 4, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)سلام آباد میں معرکہ حق میں پاکستان کی عظیم الشان فتح کی علامت یادگار فتح کی پروقار عوامی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور کہا گیا یہ قوم کے عزم، شجاعت اور تابناک تاریخ کا نشان ہے، یہ معرکہ حق کی یاد اور شہدا و غازیوں کو خراج عقیدت کی علامت ہے۔ پاکستانیسیاستاے پی پی کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتہارٹی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ تقریب میں دفاع وطن کی عظیم داستان کی عکاس اس یاد گار کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے، اس پرجوش اور رنگا رنگ تقریب میں موسیقی کا پروگرام اور شان دار پروجیکشن میپنگ شو پیش کیا گیا جس میں معرکہ حق میں فتح کو اجاگر کیا گیا۔وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل نے کہا کہ یادگار فتح کا یہ یادگاری نشان قوم کی اس فتح کی علامت ہے جس کی بنیاد جرات، بہادری اور غیر متزلزل عزم پر رکھی گئی ہے اور انہوں نے یادگار فتح کے افتتاح کو قوم اور آنے والی نسلوں کے لیے باعث فخر لمحہ قرار دیا۔تقریب کے دوران پروجیکشن میپنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے شرکا کو یادگار فتح کی تعمیر کی مکمل کہانی بھی نہایت خوب صورت انداز میں پیش کی گئی جس میں یادگار فتح کی تعمیر میں شامل غیرمعمولی ٹیم اور یادگار کی تعمیر کے آغاز سے تکمیل تک کے سفر کو اجاگر کیا گیا۔دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ یادگار میں پانچ محرابیں تعمیر کی گئی ہیں جو اسلام کے پانچ ارکان کی علامت ہیں، یہ محرابیں پاکستان کے پانچ ستونوں کی بھی نمائندگی کرتی ہیں جن میں حکومت، عسکری قوت، میڈیا، عوام اور قومی نظریہ شامل ہیں، یادگار کا ڈیزائن پاکستان کی مسلح افواج کی تینوں سروسز یعنی بری فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے ساتھ ساتھ سائبر دفاع اور خلائی جنگ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔عوامی حلقوں اور ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی اور منفرد فن تعمیر کے اس عظیم شاہکار کو غیر متزلزل قومی عزم کی لازوال علامت قرار دیا ہے، اس یادگار کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس میں پروجیکشن میپنگ کا جدید ترین نظام نصب کیا گیا ہے، اس نظام کی بدولت روشنی، موسیقی اور فن تعمیر کا ایک ایسا حسین امتزاج تخلیق کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو سحر زدہ کر دیتا ہے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ کھیلوں کی دنیا سے چاچا کرکٹ اور دیگر نمایاں کھلاڑی بھی موجود تھے۔پاکستان شطرنج فیڈریشن کے سربراہ ذیشان نقوی نے شطرنج کے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی، مختلف اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے طالب علموں نے بھی اپنے یونیفارم میں شرکت کی۔قومی کرکٹر رضا اللہ نے پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری اور گراں قدر قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہماری افواج نے ماضی میں بھی دشمن کو عبرت ناک شکست دی ہے اور آئندہ بھی اسی طرح شکست فاش دی جائے گی، پاکستانی ہونے پر بے حد فخر محسوس کرتا ہوں۔اس موقع پر چاچا کرکٹ نے معرکہ حق میں شان دار فتح پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے لیے ہزاروں جانیں بھی نچھاور ہیں، آج پاکستان نے اپنی کامیابیوں کی بدولت پوری دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے۔عوام کے لیے اس حوالے سے آگاہ کیا گیا کہ اتوار سے یادگار فتح پیر کے علاوہ تمام دنوں میں شام 5 سے رات 10 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی، یادگار کی سیر کے لیے مفت ٹکٹ ویب سائٹ Yadgarefatah.netکے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کا مینڈیٹ ہی پارٹی کے فیصلوں کی بنیاد ہے علی امین گنڈاپور

      30 ستمبر 2026 تک جننگ فیکٹریوں میں32 لاکھ 8 ہزار 402 گانٹھ کپاس آئی پی سی جی اے اعدادو شمار جاری

      نالہ لئی گنج منڈی سیوریج لائن کی تعمیر و بحالی کا کامسست روی کاشکار

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.