واشنگٹن (آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کاسلسلہ جاری
ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 1.90 فیصد کمی کیساتھ 91.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری طرف برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.06 فیصد کمی کے بعد 102.3 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔اماراتی مربن خام تیل کی1.30 فیصد اضافے سے 110.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی تھی اورامریکی خام تیل 3.42 ڈالر سستاہوکر 89.45 ڈالر فی بیرل تک گرگیاتھاجبکہ لندن برینٹ آئل بھی 2.51 فیصد سستا ہواتھا،لندن برینٹ آئل 2.57 ڈالر سستاہوکر 99.74 ڈالر فی بیرل تک گرگیاتھا۔
