لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین کی باہمی رضامندی سے بھی بچوں کا خرچہ کم یا معاف نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے خاتون شازیہ نورین کی درخواست منظورکرتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیملی کورٹ کو بھجوا دیا۔عدالت نے قراردیا کہ نان و نفقہ بچوں کاقانونی حق ہے،والدین یا سرپرست اسے کم یا ختم کرنے کااختیار نہیں رکھتے۔عدالت نے ہدایت کی کہ فیملی کورٹ بچوں کے والد کی مالی حیثیت اوردیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لے کر نان و نفقہ کا تعین کرے۔فیصلے کے مطابق جنوری 2026 میں نابالغ بچی اور اس کے بھائی کا مجموعی نان و نفقہ 60 ہزار روپے ماہانہ مقررکیا گیا تھا تاہم بچوں کی والدہ نے بیان حلفی کے ذریعے خرچہ کم کرنے اور دیگر مطالبات سے دستبردار ہونے پر رضامندی ظاہر کی۔ بچوں نے اس فیصلے کے خلاف سیشن جج سرگودھا کے سامنے اپیل دائر کی جو خارج کردی گئی تھی،لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عدالت کو یہ جائزہ لینا ہوگا کہ والدین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ نابالغ بچوں کے مفاد میں ہے یا نہیں اور آیا اس سے بچوں کے حقوق محدود تو نہیں ہوتے۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
- ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
- معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
- سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کے نامعلوم بالغ افراد سے رابطے محدود کرنے کی سفارش
- بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق بریف کیا، پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
- آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر رہا
- بھارت کے بے بنیاد الزامات نے اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کردیا، سردار مسعود خان
- الجزائر میں ایک طالبہ کیلئے ایک اسکول قائم
- شاہراہ حیاتِ سر روڈ،عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا
- ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
- لاڑکانہ، جیکب آباد روڈ پر فائرنگ،باپ اور تین بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق
- اسپین میں شدید بارشوں کا قہر متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہ گئی
- اسلام آباد، مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
- وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت
- خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
- طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
- ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
