اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی مسجد کی
توسیع کا سنگ بنیاد رکھ دیا،مسجد کی توسیع کا مقصد نمازیوں کی گنجائش میں اضافہ کرنا ہے،مسجد میں جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا،سنگ بنیاد کی تقریب میں قائم مقام سیکرٹری خارجہ اور وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
