لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں
روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں اویس سے 5 لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون’ گرین ٹائون میں واجد سے 5 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں نصیر سے 5 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں جاوید سے 5 لاکھ روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ریس کورس اور شیرا کوٹ سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ لیاقت اباد اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
