چکوال (بیورور پورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن کی رشوت ستانی کیخلاف جاری مہم کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں ،خاص کر کے سرکاری ملازمین کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں انتہائی حوصلہ افزا ہیں اس سے کرپشن میں کمی واقع ہو گی ،کرپشن کے ناسور کی جڑیں انتہائی مضبوطی پکڑ چکی ہیں ، اس کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں میں تسلسل ضروری ہے ،ضلع چکوال میں رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن کی کاروائیوں سے سرکاری ملازمین محتاط ہو گئے ہیں ، وہ رشوت لینے سے ہاتھ کھینچتے ہوئے نظرآ رہے ہیں ، اگر رشوت لینے والے اہلکار کو نوکری پر بحال نہ کرنے کے کیے گئے فیصلہ پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا تو رشوت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مدد ملے گی ۔
