اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف کے سیاسی اور کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مذاکرت سے متعلق بریف کیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کا مکمل پلان نظر آتا ہے۔ ارکان کی اکثریت نے رائے دی کہ مذاکرات کا سلسلہ بڑھایا جائے، حکومت مثبت پیشرفت کرتی ہے تو لانگ مارچ ختم کرنے کے بجائے تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔ بعض ارکان نے کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں کوئی راہ نکل سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنما بھی جائیں۔ ارکان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران میڈیا پر بیانات نہ دینے پر اتفاق ہوا، رانا ثنا اور شیری رحمن نے بیانات دے کر اچھا نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں محسن نقوی کی مذاکرات میں دہشت گردی پر بریفنگ اور کے پی حکومت کے بارے میں ان کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔ بعض ارکان کی رائے ہے کہ اگر ایمرجنسی لگاتے ہیں تو قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دیئے جائیں۔
بریکنگ نیوز
- پی ٹی کا ممکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد و پنجاب میں رینجرز تعیناتی میں توسیع
- ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کااجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
- معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم عادل کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،10افرادکوحراست میں لے کرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا
- سوشل میڈیا پر16 سال سے کم عمر بچوں کے نامعلوم بالغ افراد سے رابطے محدود کرنے کی سفارش
- بیرسٹر گوہر نے مذاکرات سے متعلق بریف کیا، پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
- آلودہ ترین شہروں میں لاہور بدستور پہلے نمبر پر رہا
- بھارت کے بے بنیاد الزامات نے اس کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کردیا، سردار مسعود خان
- الجزائر میں ایک طالبہ کیلئے ایک اسکول قائم
- شاہراہ حیاتِ سر روڈ،عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا
- ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ
- لاڑکانہ، جیکب آباد روڈ پر فائرنگ،باپ اور تین بیٹوں سمیت 5افراد جاں بحق
- اسپین میں شدید بارشوں کا قہر متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہ گئی
- اسلام آباد، مفاہمتی یادداشت نے اہم بنیاد قائم کی جو بڑی کامیابی ہے، رضوان سعید شیخ
- وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، سکیورٹی صورِتحال پر بات چیت
- خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف
- اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ
- طارق شریف بھٹی کی جانب سے پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ایم ٹی سیکشن کا وزٹ
- ملک میں پائیدار امن کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ اہم ضرورت: غلام سرور خان
