ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمنوں نے دوبارہ فوجی محاذ آرائی کا راستہ اختیار کیا تو ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ سخت ہوگا اور ملک مزید طاقت کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔ انہوں نے یہ بیان تہران میں غیر ملکی سفیروں اور سفارتی مشنز کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران جنگ کے بجائے سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ ہے۔ ان کے مطابق نئی فوجی کارروائی یا مزید پابندیاں مسئلے کا حل نہیں، جبکہ انصاف اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات ہی تنازع ختم کرنے کا راستہ ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور آبنائے ہرمز کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان اہم تنازع بنا ہوا ہے۔

