Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سی او ایم سی ایل سے مؤقف لینے کیلئے انہیں سوالنامہ بھیجا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کیا ‘ اگر وہ مؤقف دیں تو شائع کیا جائے گا
    • چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے
    • ہائوسنگ کے موجودہ مسائل کا حل مشترکہ ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے: ریاض حسین پیرزادہ
    • غیر قانونی پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاںتیز ‘2ملزم گرفتار
    • چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی شیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے امحروم چوریاں ڈاکے تھم نہ سکے شہری نقدی زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • مکہ دفاعی معاہدہ فعال، سعودی عرب پاکستان اور ترکیہ کا اجتماعی دفاعی اقدامات پر اتفاق
    • ٹرمپ کو نوبیل انعام ملنے کے امکانات کم ہیں:ماہرین کی رائے
    • پشاور ‘جوس کے ڈبوں میں شراب فروخت کرنے کا انکشاف
    • انڈسٹریل سٹیٹ فورس ‘ ڈاکوئوں میں فائرنگ’ ایک ڈاکو ہلاک ‘ اہلکارزخمی
    • سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر اٹارنی جنرل پاکستان معاونت کیلئے طلب16
    • عمارتوں میں لگنے والی آگ کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی
    • طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس کا چالان جمع کرانے کا حکم
    • 5 سال بعد قتل کیس میں عمر قید کا ملزم بری
    • برائلر گوشت 14روپے کلو مہنگا
    • اے این ایف’تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں
    • ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش آج سے لاہور میں شروع ہوگی
    • پنجاب میں لینڈ معافیا کا راج سہانے سپنے دکھا کر شہری کنگال متاثرین داد رسی کے لیے خوار
    • ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد ہاوس جاب میں بھی نوجوان ڈاکٹرز کے لیے مشکلات بڑھ گئیں
    • شیخوپورہ:زیادتی کا نشانہ بنانے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
    • گجرپورہ، مزنگ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے4منشیات فروشوںکو گرفتارکرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حرم کی پاسبانی کا عزم مکہ اتحاد کا فوجی قوت صلاحیتیں فوری سعودیہ تعینات کرنیکا فیصلہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 6, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لہسلام آباد، صنعا ( ویب ڈیسک ) مکہ دفاعی اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ادھر یمنی سرکاری فورسز نے 100 لڑاکا طیاروں کے ذریعے 324 اہم ترین اہداف پر 1122 حملے کئے جن میں 1747 حوثی ہلاک جبکہ 364 فوجی گاڑیاںتباہ ہوگئیں اس کے علاوہ باب المندب کا کنٹرول بھی دوبارہ حاصل کرلیا۔ مکہ دفاعی  اتحاد نے ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کیلئے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد کے اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی تقرری کردی گئی، لیفٹیننٹ جنرل(ر) نعمان محمود 3 سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد سیکرٹری جنرل مقرر کیے گئے ہیں۔اجلاس میں مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوشش اور سعودی شہروں پر حملوں کی مذمت کی گئی۔اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف حملے یا دھمکی کو مسترد کرتے ہیں، سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کو سراہتے ہیں، مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور خطرات کے خلاف متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت کا فیصلہ کیا گیا، ضروری فوجی قوت اور صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تینوں ممالک کی سلامتی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ ظاہر کرتا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق اجتماعی دفاعی صلاحیت، فوجی انضمام اور خطرات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تینوں ممالک اپنی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے متحد اور پرعزم ہیں۔ادھر یمنی سرکاری فورسز نے باب المندب کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے ، 1122 نئے حملوں میں 1747 حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کے ترجمان نے کہاہے کہ حوثیوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن فجرالیمن پر عملدرآمدشرو ع کردیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ذوباب اور باب المندب پر کنٹرول حاصل کرلیاہے، ذوباب میں موجودحوثی عناصر سرینڈر کردیں۔اس حوالے سے سعودی اتحاد نے کہا کہ یمن میں جاری آپریشن میں 100فائٹرجیٹس نے حصہ لیا، یمن آپریشن میں 324 اہم ترین اہداف کو نشانہ بنایا۔سعودی اتحاد کے مطابق آبنائے باب المندب کیلئے فضائی تحفظ فراہم کررہے ہیں، یمن میں زمینی فورسزکو ائیرکور فراہم کررہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یمنی سرکاری فورسز نے باب المندب کے ساحلی علاقے ذوباب کا کنٹرول حوثیوں سے واپس حاصل کرلیا ہے۔ دریں اثناء یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں 1122 نئے حملے کئے جن میں 1747حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے اور 364فوجی گاڑیوں، سازوسامان اور رسد پہنچانے والی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنایا گیا۔پیر کو ایکس پر جاری ایک بیان میں میجر جنرل ماجد عبداللہ النزیلی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج منظور شدہ پلان کے تحت مختلف محاذوں پر اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری افواج نے صعدہ، الجوف اور تعز میں حوثی ملیشیا کے انفراسٹرکچر کے 1122 اہداف کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ یمنی مسلح افواج نے ریاستی اداروں کو حوثیوں کے قبضے سے واپس لینے اور گروپ کی بغاوت کا خاتمہ کرنے کے لیے آزادی کی جنگ شروع کر دی ہے۔دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا جواب دینا ضروری ہے۔سعودی اتحادی افواج کاکہنا ہے کہ سعودی عرب پرحوثیوں کے حملے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، جہاز رانی کی آزادی کو لاحق حوثی خطرے کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں،حوثی کئی سال سے یمنی عوام کیلئے مشکلات کاباعث بنے ہوئے ہیں،انکے جارحانہ اقدامات نے یمنی اتحادکو نقصان پہنچایا،یمن اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔قبل ازیں یمنی حکومت نے حوثیوں کیخلاف ملک گیرفوجی آپریشن کا اعلان کیا ہے ،یمنی صدارتی لیڈر شپ کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے کہا آپریشن کا بنیادی مقصد حوثیوں کے زیرقبضہ یمنی علاقوں کو واپس لینا اورملک بھر میں ریاستی عملداری کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے،حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یمنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔صدارتی کونسل کے سربراہ نے واضح کیاکہ حوثی ملیشیا کیخلاف یہ کارروائی کشیدگی کم کرنے کے تمام پرامن مواقع اورآپشنزختم ہونے کے بعد شروع کی جارہی ہے،انہوں نے عزم ظاہرکیا کہ ریاستی افواج جو بھی شہر واپس لیں گی وہاں فوری طور پر بحالی اور تعمیر نو کا مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب یمنی وزیر خارجہ افراح الزوبہ نے حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کیلئے عالمی حمایت کی اپیل کر دی۔
    حرم کی پاسبانی

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      سی او ایم سی ایل سے مؤقف لینے کیلئے انہیں سوالنامہ بھیجا لیکن انہوں نے مؤقف دینے سے گریز کیا ‘ اگر وہ مؤقف دیں تو شائع کیا جائے گا

      چیئرمین سینیٹ کے بیرون ملک دورہ کے دوران ڈپٹی چیئرمین قائم مقام چیئرمین کے فرائض سر انجام دیں گے

      ہائوسنگ کے موجودہ مسائل کا حل مشترکہ ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے: ریاض حسین پیرزادہ

      تازہ ترین

      لاہور بینک ڈکیتی، PUBG کھیلنے والے ملزم نے آسان پارکنگ کی وجہ سے بینک منتخب کیا

      سرحدی فائرنگ میں 2 شہری جاں بحق پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

      بولان پکنک پر جانے والے کوئٹہ کے ہزارہ نوجوانوں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

      اسپین میں شدید بارشوں کا قہر، متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں

      بشریٰ انصاری کی حمایت نہ کرنے کا معاملہ زارا نور عباس کا مؤقف سامنے آگیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.