گوجرخان (بیورو رپورٹ) پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے انتخابات مکمل، راجہ محمد اقبال صدر، اسد ملک سیکرٹری جنرل بلامقابلہ منتخب محمد عامر قریشی بلا مقابلہ فنانس سیکرٹری اور احمد نواز کھوکھر سمیت مجلس عاملہ کے آٹھ امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سال 2026-27 کے انتخابات مکمل ہوگئے۔ راجہ محمد اقبال 44 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے، جبکہ ان کے مد مقابل نصیر احمد بھٹی 21 ووٹ حاصل کر پائے، اسد ملک سیکرٹری جنرل، محمد عامر نصیر قریشی فنانس سیکرٹری اور مجلس عاملہ کے امیدوار احمد نواز کھوکھر، چوہدری محمود صادق، طلعت محمود سیال، مرزا ظفر، ملک سلیم اختر، زرین خان، مرزا محمد ندیم اور ہارون حسین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ انتخابات کے لیے محمد کلیم اللہ بھٹی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، جس میں خاور محمود کیانی اور راجہ ثاقب بشیر بطور ممبر شامل تھے۔ کلب کے کل 68 ووٹوں میں سے 66 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ الیکشن بورڈ کے جاری کردہ حتمی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر راجہ محمد اقبال نے 44 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل نصیر احمد بھٹی 21 ووٹ لے سکے۔ سینئر نائب صدر کے عہدے پر راجہ فیصل خان 53 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ وقار احمد بٹ کو 13 ووٹ ملے۔ نائب صدر اول کے عہدے پر راجہ ظفر اقبال بھٹی نے 43 ووٹ حاصل کیے، جبکہ بابر عجائب جنجوعہ 19 ووٹ لے سکے۔ نائب صدر دوم کے عہدے پر رفعت محمود مرزا 47 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ طاہر شاہی کے حصے میں 18 ووٹ آئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر کاشف نوشاہی نے 49 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل خرم شاہ 16 ووٹ لے سکے۔ جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر عبدالستار نیازی 35 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آصف محمود اعوان 29 ووٹ حاصل کرسکے۔ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر محمد قدیر خان نے 39 ووٹ لیے، جبکہ ان کے مدمقابل قمر شہزاد مغل 27 ووٹ حاصل کرسکے۔ فنانس سیکرٹری کے عہدے پر محمد عامر نصیر قریشی بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ مجلس عاملہ کے امیدوار احمد نواز کھوکھر، چوہدری محمود صادق، طلعت محمود سیال، مرزا ظفر، ملک سلیم اختر، زرین خان، مرزا محمد ندیم اور ہارون حسین بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔ نتائج کے اعلان کے بعد الیکشن بورڈ کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی۔
