بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے سمریتی مندھانا کو بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان مقرر کردیا ہے۔ وہ ہرمن پریت کور کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گی، جنہوں نے آج تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔
BCCI کے مطابق سمریتی مندھانا گزشتہ کئی برسوں سے بھارتی خواتین کرکٹ کی اہم کھلاڑی رہی ہیں اور تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرچکی ہیں۔ انہیں ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں بھی قیادت کا تجربہ حاصل ہے۔
سمریتی مندھانا نے حال ہی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو ویمنز پریمیئر لیگ کے 2024 اور 2026 کے ٹائٹلز جتوائے۔ وہ بھارتی ٹیم کی نائب کپتان بھی رہ چکی ہیں اور 18 ٹی20 انٹرنیشنل اور 4 ون ڈے میچز میں قیادت کرچکی ہیں۔

