راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں بڑی کارروائیوں کے دوران 96 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز یرموک (YARMOOK) نے بحیرہ عرب میں تعیناتی کے دوران پاکستانی ساحل سے کافی دور دو کامیاب انسدادِ منشیات کارروائیاں انجام دیں، جن کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران دو دھاوں کو روکا گیا اور ان کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں سے تقریباً 850کلوگرام آئس اور 2,000کلوگرام چرس/بھنگ برآمد کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 96ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے، ضبط شدہ منشیات کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور بعد ازاں انہیں مزید تلفی اور قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کامیاب کارروائیاں پاکستان نیوی کی مسلسل سمندری موجودگی، چوکسی اور علاقائی بحری سلامتی کے تحفظ اور سمندر میں غیر قانونی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔
منشیات
بریکنگ نیوز
- سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا یکطرفہ فیصلہ غیر قانونی مسلہ کشمیر کا پر امن حل نا گریز شہباز شریف
- بحری قزاقوں کیخلاف عالمی شراکت داروں سے تعون جاری رکھیں گے:اسحاق ڈار
- یو این سیکرٹری جنرل بیلا روسی وفد کی ملاقاتیں فیلڈ مارشل نے افغانستان کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
- گورنر کا اجلاس آئین پر حملہ سہیل آفریدی
- پاک فوج نے سعودیہ میں دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی
- اقوام متحدہ میں بھارت کو شکست پانی کا ایشو 47 ممالک پاکستان کے حمایتی
- عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے: محمود خان اچکزئی
- IMF سے مذاکرات مکمل’سٹاف لیول معاہدہ جلد طے پانے کا امکان
- بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو ارسال
- پنجاب میں کورونا اور موسمی فلو کے حوالے سے الرٹ جاری
- مریم نواز سے ملاقات عمانی وزیر ہاؤسنگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے معترف
- 14سال سے آپ دھرنوں پر لگے ہوئے ‘ اب فیض نہیں ملنا: عظمیٰ بخاری
- بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد اسلام آباد پہنچ گئے
- انتخابی تشہیر کیلئے سرکاری وسائل کے استعمال پر نیتن یاہو کو دوبارہ جرمانہ
- کے پی میں دہشت گردی صقبائی حکومت نے سرکس لگایا ہوا ہے گورنر کْنڈی
- کم آمدن طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائی وزیرِ خزا نہ
- ایاز صادق کی فضل الرحمان سے ملاقات’ اہم سیاسی امور پر بات چیت
- پی ٹی آئی ذاتی مفادات چھوڑ کر مذاکرات کی طرف آئے:راناثنا ء اللہ
- کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے ٹرمپ
