اسلام آباد/نئی دہلی(این این آئی) مودی کی
ایما پر سیاست زدہ بھارتی فوج اور گودی میڈیا کا پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا بھارت میں بھی ناکام ہوگیا۔بھارتی تجزیہ کاروں نے مودی کے فالس فلیگ آپریشن میں پاک فوج کے اہلکار کو شہید کرنے کا گمراہ کن دعویٰ مسترد کر دیا، سینئر بھارتی صحافی اور دی پرنسپل انڈیا کے ایڈیٹر اجے شکلا نے بھارتی ڈرامے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیوں، عدالتوں اور فوج جیسے ریاستی اداروں کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ، پہلگام، پٹھان کوٹ سمیت متعدد واقعات کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگا کر اس کا سیاسی فائدہ حاصل کیا گیا، پہلگام فالس فلیگ پر بھی پارلیمنٹ میں بحث کی بجائے فرضی انکاؤنٹرز میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔اجے شکلا نے کہا کہ اس بار مقبوضہ کشمیرمیں سابق پاکستانی ایس ایس جی کمانڈو کی شہادت کا ڈرامہ رچایا گیا جس سے بھارت کو ہزیمت کا سامنا ہوا، بھارت کے پاس کسی چیز کے ثبوت نہیں اگر ہوتے تو عالمی فورمز پر رکھے جاتے جو کہ نہیں رکھے گئے۔بھارتی صحافی نے کہا کہ یہ سب فالس فلیگ آپریشنز وزیراعظم آفس میں بیٹھا اجیت دووال کروا رہا ہے، بھارتی میڈیا اجیت دووال کی ایما پر جھوٹی خبریں اور من گھڑت بیانیے چلاتا ہے۔بھارتی عوام مودی کے سیاسی مفاد کیلئے فالس فلیگ آپریشنز اور افواج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے ہتھکنڈے کو پہچان چکے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- پاک بحرین تعلقات مشترکہ اقدار باہمی احترام پر منبی فیلڈ ماشل
- ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
- حوثیوں کیخلاف اپنی فوج کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر نہیں بھیجیں گے؛ ترکیہ
- کیف:روس کے حملے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال لے جایا جارہا ہے
- لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے عالمی ادارہ محنت کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبوملاقات کر رہے ہیں
- کم از کم اجرت میں اضافہ لیبر قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا رہا مریم نواز
- فضل الرحمن ثالث حکومت آمادہ پی ٹی آئی نے بھی سر جوڑ لیے مثبت اشارے
- وزیراعظم بحرین تجارت سرمایہ کاری میں تعاون مزید بڑھانے کا عزم
- 1860جنگجو ہلاک کر دیے یمنی فوج حملوں میں متعدد اتحادی فوجی مارے گئے حوثی ترجمان
- پٹرول مزید2.31 روپے ڈیزل 88پیسے مہنگا
- روسی صدر ولادی میر پیوٹن دو روزہدورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
- مکہ معاہدہ: ترکیہ کا سعودی عرب کی مدد کیلئے دفاعی تعاون کا جائزہ
- گولی چلائیں سینے پیش کریں گےسہیل آفریدی
- صومالیہ میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کے لواحقین میں فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے چیک تقسیم
- وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست پر سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی
- خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفارتی نمائندوں کی ملاقاتیں
- بلاول بھٹو سے پی پی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، مختلف امور پر بریفنگ
- یمنی زیدی طیارے میں آبدیدہ ہو گئیں جزباتی ویڈہو شیئر کر دی
- حمزہ شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ زی ڈونگ ملاقات کر رہے ہیں
- پشاور:وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں
