Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چونا منڈی میں واقع گوردوارہ جنم استھان گورورام داس کی توسیع کا اعلان

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خبر نگار)سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے سکھ یاتریوں کی سہولت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے چونا منڈی لاہور میں واقع گوردوارہ جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا اعلان جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو گورو رام داس جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ یاتریوں کی مہمان نوازی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام منعقدہ تقریب میں پاکستان بھر سے سکھ یاتریوں کے علاوہ برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سے آئے ہوئے سکھ عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ ناصر مشتاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ سیکرٹری جنرل پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی ستونت کور، سردار تارا سنگھ، ڈاکٹر ممپال سنگھ اور دیگر سکھ رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ناصر مشتاق نے کہا کہ گورو رام داس جی کی تعلیمات محبت، امن، بھائی چارے، مساوات اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا گوردوارہ جنم استھان گورو رام داس جی کی توسیع کا بنیادی مقصد سکھ یاتریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور انہیں اپنی مذہبی رسومات زیادہ آسانی اور عقیدت کے ساتھ ادا کرنے کے لیے مناسب جگہ مہیا کرنا ہے۔ گوردوارہ صاحب سے متصل تقریباً 13 مرلہ کا کمرشل پلاٹ کو گوردوارے میں شامل کرنے سے عبادت اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے لیے مزید گنجائش پیدا ہوگی۔ناصر مشتاق نے کہا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان کی ہدایات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ سکھ مذہب کے مقدس مقامات کی دیکھ بھال، حفاظت اور ترقی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان میں موجود گوردوارے اور دیگر مذہبی مقامات ملک کے مذہبی و ثقافتی ورثے کا اہم حصہ ہیں،۔سیکرٹری ناصر مشتاق کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی ہدایات پر سکھ یاتریوں کے لیے رہائش، لنگر اور طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، جبکہ ان کی حفاظت کے لیے بھی خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔گوردوارہ جنم استھان کی توسیع کے اعلان پر سکھ برادری نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔ سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے اراکین اور دیگر سکھ رہنماں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین اور سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

      پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.