Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • واسا کی اربوں مالیتی کمرشل اراضی کوڑیوں کے بھاو لیز پر الاٹ
    • ستمبر’ کارکنوں کی ترسیلات زر 3.6 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 12.7 فیصد اضافہ
    • سابق صدر فاروق خان لغاری کی 16ویں برسی 20اکتوبر کو منائی جائیگی
    • چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈولفن فورس کے مستقبل پر تجاویز کی تیاری حتمی فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کریں گی

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (عامر رانا سے) پنجاب میں ڈولفن فورس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ موٹر سائیکلوں کی
    مرمت نہ ہونے، پٹرول کے واجبات زیر التوا رہنے اور اہلکاروں کو درپیش طبی مسائل کے باعث فورس کی عملی کارکردگی متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس اور پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) کے مستقبل کے حوالے سے اہم تجاویز تیار کی جارہی ہیں جنہیں حتمی فیصلے کے لیے وزیراعلی پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔ فورس کو برقرار رکھنے، اس کی تنظیم نو کرنے یا اہلکاروں کو دیگر پولیس یونٹس میں تعینات کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلی پنجاب کریں گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب نے ڈولفن فورس اور پی آر یو کے مستقبل کے حوالے سے متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد کیا ہے جس میں دونوں یونٹس کو درپیش مسائل اور دستیاب وسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے وزیراعلی پنجاب کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ اقدامات میں ڈولفن فورس کے جوانوں کو پٹرولنگ ڈیوٹی سے ہٹا کر مختلف تھانوں میں تعینات کرنے کی تجویز بھی شامل ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کسی حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کے لیے الگ سے بھرتیاں کی گئی تھیں جبکہ دیگر اضلاع میں ضلعی پولیس سے اہلکار لے کر فورس کا حصہ بنایا گیا۔ ڈولفن فورس لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، مری اور ڈیرہ غازی خان میں آپریشنل ہے۔ فورس کا بنیادی مقصد موٹر سائیکلوں پر گشت کے ذریعے جرائم کی روک تھام، مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور ہنگامی حالات میں فوری پولیس رسپانس فراہم کرنا ہے تاہم وسائل کی کمی کے باعث اس کی عملی سرگرمیاں متاثر ہونے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ لاہور میں 600 میں سے400 ہیوی بائیکس مرمت کی منتظر’ پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور ڈولفن فورس کو فراہم کی گئی تقریبا 600 ہیوی بائیکس میں سے400 موٹر سائیکلیں مرمت نہ ہونے کے باعث ناکارہ یا غیر فعال ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق باقی تقریبا 200 موٹر سائیکلوں کے ذریعے اہلکار مختلف مقامات پر کیمرہ پوائنٹس اور دیگر ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اس صورتحال کے باعث فورس کی باقاعدہ پٹرولنگ متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ڈولفن فورس کے اہلکار گزشتہ کئی ماہ سے معمول کی پٹرولنگ کے بجائے مختلف مقامات پر پوائنٹ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ اگر موٹر سائیکلوں کی مرمت اور دیگر ضروری وسائل کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو فورس کی پٹرولنگ کی صلاحیت مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پٹرول کے پانچ کروڑ روپے کے واجبات زیر التوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ڈولفن فورس کے پٹرول کی مد میں تقریبا پانچ کروڑ روپے کے واجبات زیر التوا ہیں۔ پٹرول کی فراہمی اور ادائیگیوں سے متعلق مسائل بھی فورس کی نقل و حرکت اور معمول کی پٹرولنگ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی مرمت، ایندھن کی دستیابی اور دیگر انتظامی امور پر بروقت توجہ نہ دی گئی تو فورس کی کارکردگی کو برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ پٹرولنگ کرنے والے اہلکار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے بعض اہلکار طویل عرصے تک پٹرولنگ ڈیوٹی انجام دینے کے باعث بواسیر، کمر اور ریڑھ کی ہڈی سے متعلق مسائل سمیت دیگر بیماریوں کی شکایت کر رہے ہیں۔ اہلکاروں کی صحت، ڈیوٹی کے اوقات، آرام کی سہولتوں اور طبی معائنے کے معاملات بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔ پولیس اہلکاروں کو درپیش ان مسائل کے حل کے لیے مناسب طبی سہولتوں اور ڈیوٹی کے بہتر انتظامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔ پی آر یو کی 106 گاڑیوں میں سے 42 ناکارہ ہونے کا دعوی ہے پولیس ذرائع کے مطابق پولیس رسپانس یونٹ (پی آر یو) کی مجموعی طور پر 106 گاڑیوں میں سے 42 مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہیں۔ گاڑیوں کی خراب حالت اور مرمت کے مسائل کے باعث یونٹ کی دستیاب گاڑیوں کی تعداد متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے ساتھ پی آر یو کی کارکردگی، وسائل اور مستقبل کے حوالے سے بھی تجاویز مرتب کی جا رہی ہیں۔ فورس ختم ہوگی یا نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی؟پولیس حلقوں میں ڈولفن فورس کے مستقبل کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر بحث ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو تھانوں میں تعینات کرکے پولیس کی نفری کی کمی پوری کی جائے جبکہ دوسری جانب فورس کو درپیش مسائل دور کرنے کے لیے موٹر سائیکلوں کی مرمت، پٹرول کی فراہمی اور انتظامی ڈھانچے میں بہتری کی ضرورت بھی اہمیت رکھتی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس اور پی آر یو کے مستقبل کے بارے میں آئی جی پنجاب کی سطح پر مشاورت کے بعد سمری وزیراعلی پنجاب کو بھجوائی جائے گی جہاں سے حتمی فیصلہ سامنے آئے گا تاحال ڈولفن فورس کو مکمل طور پر ختم کرنے یا اس کے تمام اہلکاروں کو تھانوں میں منتقل کرنے کے فیصلے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعلی پنجاب ڈولفن فورس کو موجودہ شکل میں برقرار رکھنے، وسائل فراہم کرکے فعال بنانے، اس کی تنظیم نو کرنے یا اہلکاروں کو دیگر پولیس یونٹس میں منتقل کرنے میں سے کون سا راستہ اختیار کرتی ہیں۔ حتمی فیصلے کا انحصار حکومت کی منظوری، متعلقہ پولیس حکام کی سفارشات اور فورس کو درپیش مسائل کے جائزے پر ہوگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

      پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف

      لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.