Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • KP وزیر اعلی اور حکومتی لوگ دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کر رہے :بیرسٹر دانیال
    • سونا مہنگا’ایکسپور لائسنس میں مشکلات زیور بنانیوالی 40 فیصد ورکشاپس بند
    • گوجرخان گلیانہ موڑ پر جی ٹی روڈ کے گڑھوں کے باعث حادثہ
    • ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب کی سب انسپکٹر عدنان غیور شہید کے گھر آمد
    • زون 2 میں گاڑیاں جن کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا تیل خوردبرد کئے جانیکا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    • پی ایچ اے زون2 میں مبینہ سرکاری ایندھن کے نام پر لاکھوں روپے کی خوردبرد کا انکشاف
    • لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت منڈی بہائوالدین کا وفد ملاقات کر رہا ہے۔
    • ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
    • مریدکے،وزیراعلیٰ مریم نواز کا وعدہ پورا ستھرا پنجاب کے800صفائی ورکرز میں فی کس10,000کے چیک تقسیم
    • حکومت عوامی خدمت کیلئے ملتی ہے دھرنوں، سازشوں اور گلی گلی احتجاج کی سیاست کیلئے نہیں:بلال یاسین
    • SIFC کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری
    • گاڑیوں کا تیل پارکس منگوا لیا جاتا ہے تاکہ مزیدتیل خرچ نہ ہوپراجیکٹ ڈائریکٹر کا موقف
    • ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا
    • سرکاری فنڈز سے ذاتی تشہیر کا کیس، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
    • سپریم کورٹ نے ٹیکس سے متعلق 400 مقدمات ایک ماہ میں نمٹا دیے
    • حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق امریکی اخبار کی خبر
    • لاہور:محنت کش پھیری لگا کر چھتریاں فروخت کر رہا ہے۔
    • صوابی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سندھ کے عوام گھروں سے نکلیں: حلیم عادل شیخ
    • بحرینی وزیر خارجہ کابحرین کی ترقی اور خوشحالی میں پاکستانی برادری کے قابل قدر کردار کا اعتراف
    • وفاق نے پنجاب میں پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہزاروں خالی آسا میا ں مستقل ختم سرکاری محکموں میں عارضی بھرتیاں کر کے نظام چلایا جانے لگا

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان (رپورٹ:رفاقت انجم )ملک میں بے روزگاری کی شرح میں خطرناک اضافہ۔مستقل
    سرکاری ملازمتیں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے خواب بن گئیں۔مختلف وفاقی و صوبائی محکمے انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے عارضی بھرتیاں کرکے دفاتر کے انتظامی امور چلانے لگے ہیں۔ پنجاب حکومت نے سرکاری خزانے پر بوجھ کم کرنے اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب میں گریڈ ایک تا 16 کی 30,391 خالی آسامیاں مستقل طور پر ختم کی ہیں۔ مستقل آسامیاں ختم ہونے سے سرکاری تعلیمی ادارے اساتذہ کی کمی کا شکار ہوگئے تو محکمہ تعلیم نے حکومت سے عارضی بھرتی کے لئے انٹرن شپ پروگرام کی منظوری حاصل کرلی جس کا آغاز رواں ماہ سے کرتے ہوئے 16 اکتوبر تک سکول ٹیچر انٹرنیز کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ان انٹرنز کو پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں 38,000 سے 45,000 روپے ماہانہ وظیفے پر رکھا جا رہا ہے۔ یہ بھرتیاں مکمل طور پر عارضی (نومبر 2026 سے مئی 2027 تک ہوں گی اور ان کے اختتام پر صرف سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، مستقل نہیں کیا جائے گا۔محکمہ تعلیم ہی میں درجہ چہارم کی 1,139 اور سکول گارڈز کی 351 مستقل ملازمتیں بھی ختم کرکے ختم شدہ آسامیوں کے متبادل کے طور پر 1,490 نئے سکول گارڈز کی لمپ سم پے پیکیج پر کنٹریکٹ پرملازمین بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب تعلیمی منصوبے کے تحت پہلے مرحلہ میں مانیٹرنگ کے لیے لاہور سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بہاولنگر، ڈی جی خان، مظفر گڑھ، راجن پور میں 52 انٹرن شپ کنٹریکٹ آسامیاں متعارف کرائی گئی ہیں جو 8 سے 11 ماہ کے کنٹریکٹ پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں محکمہ زراعت، محکمہ آئی ٹی اور محکمہ ماحولیات میں بھی ملازمین کی کمی پوری کرنے کے لئے انٹرن شپ پروگرام کے تحت عارضی مدت کے لئے ملازمین بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت 2,000 آئی ٹی گریجویٹس کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔آئی ٹی انٹرنیز کا ماہانہ وظیفہ 50,000 روپے اور مدت ملازمت 4 سے 5 ماہ مقرر کی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب زرعی گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں 1,500 زرعی گریجویٹس کو عارضی مدت کے لئے بھرتی کیا جا رہا ہے۔انہیں بطور فیلڈ اسسٹنٹ سموگ کنٹرول پروگرامز میں ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی۔اس انٹرن شپ ملازمت کا ماہانہ وظیفہ 70,000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1,250 انٹرنیزکی آن بورڈنگ جاری ہے جنہیں محکمہ تحفظِ ماحول و موسمیاتی تبدیلی میں فیلڈ ڈیوٹیاں سونپی جائیں گی جس کا ماہانہ وظیفہ 60,000 روپے مقرر کیا گیا ہے اور اس انٹرن شپ ملازمت کی مدت صرف 3 ماہ رکھی گئی ہے۔ پنجاب یوتھ کیریئر پروگرام میں ٹیکنیکل، فنانس، آئی ٹی، پروکیورمنٹ اور لیگل سمیت 9 مختلف شعبوں میں انٹرنیز کی بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 6 ہزار بیروزگار نوجوانوں کی عارضی بھرتی کی جاری ہے جس کا ماہانہ وظیفہ 25,000 روپے مقرر ہے۔ وفاقی سطح پر بھی مختلف وزارتیں اور خودمختار ادارے بھی انٹرنیز بھرتی کر رہے ہیں۔ پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک بھر کے گریجویٹس کے لیے مختلف ‘ورک فار سکلز انٹرن شپس مرحلہ وار فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں 25,000 سے 40,000 روپے تک کا ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔
    عارضی بھرتی

    Khabrain News

      Keep Reading

      KP وزیر اعلی اور حکومتی لوگ دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کر رہے :بیرسٹر دانیال

      سونا مہنگا’ایکسپور لائسنس میں مشکلات زیور بنانیوالی 40 فیصد ورکشاپس بند

      گوجرخان گلیانہ موڑ پر جی ٹی روڈ کے گڑھوں کے باعث حادثہ

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.