اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) راولپنڈی اسلام آباد بیورو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ربجا) کے نومنتخب عہدیداران اور اراکین نے صدر ربجا سید مجاہد حسین نقوی کی قیادت میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر رئیسہ عادل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پی آئیڈی میں اصلاحاتی اقدامات کے آغاز پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ پی آئی او نے ربجا کے نومنتخب عہدیداران و اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ر بجا تنظیم، پی آئی ڈی کے ساتھ مل کر نظام کی بہتری اور اصلاحات کے لیے اپنا مثر کردار ادا کرے گی۔ملاقات کے دوران پی آئی او رئیسہ عادل نے کہا کہ وہ پی آئی ڈی کے نظام میں مثبت تبدیلیاں لانا چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں جلد ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور ان کے نمائندوں سے متعلق معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اخباری نمائندوں کی باقاعدہ سکروٹنی کی جائے گی اور ہر نمائندے کے لیے متعلقہ اخبار کا مستند اتھارٹی لیٹر لازمی ہوگا۔ انہوں نے اس عمل میں ربجا کے تعاون کو اہم قرار دیا۔ملاقات میں اخبارات کی نمائندگی اور اشتہارات سے متعلق تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ ایک ایک اور دو دو اخبارات کی تجاویز پر عمل درآمد کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔پی آئی ڈی سے ٹھیکیداری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا بھی اعادہ ہوا ربجا کے وفد نے پی آئی او کو یقین دلایا کہ تنظیم عامل صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، ان کے معاشی مسائل کے حل اور نظام میں شفافیت کے لیے پی آئی او اور پی آئی ڈی کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ وفد نے واضح کیا کہ ربجا تمام مثبت اور انقلابی اصلاحاتی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گی، کیونکہ ایک شفاف نظام ہی حقیقی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کی ضمانت بن سکتا ہے۔اس موقع پر ربجا کے وفد نے تحریری درخواست بھی پیش کی کہ ڈسپلے اشتہارات کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کی جائے تاکہ اشتہارات کی تقسیم کے عمل میں شفافیت برقرار رہے اور متعلقہ اخبارات کے بارے میں معلومات دستیاب ہوں۔ اور یہ کہ آن لائن پیمنٹس خی فہرست بھی آویزاں کی جائے جس میں پی آئی ڈی نمبر درج ہو۔ وفد نے کوئٹہ سے شائع ہونے والے روزنامہ وائس آف کوئٹہ مناپلی مو چیلنج کرتے ہوئے کے سینئر ممبر ربجا حاجی داد احمد کے واجبات کی مکمل ادائیگی تک وائس آف کوئٹہ کے اشتہارات بند رکھے جانے کی استدعا خی۔ جس پر پی آئی او نے اتفاق کیا اور شکایت نوٹ کر لی۔ اور یہ کہ اس وقت تک اخبار کے اشتہارات جاری نہ کیے جائیں اور کسی دوسرے نمائندے کی تقرری سے گریز کیا جائے۔جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں ہوتی۔ پی آئی او رئیسہ عادل نے اس معاملے کو خصوصی طور پر نوٹ کیا اور وفد کی جانب سے پیش کی گئی درخواست اور مطالبے کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاقِ رائے سامنے آیا کہ پی آئی ڈی میں عامل صحافیوں کو درپیش معاشی مشکلات کم کرنے، اخبارات سے متعلق معاملات بہتر بنانے اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے ربجا تنظیم مے ساتھ مل کر باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ ربجا وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے شفافیت بڑھے گی، حقیقی صحافیوں کی شناخت ممکن ہوگی اور اشتہارات کی تقسیم کے نظام میں بہتری آئے گی۔ملاقات میں بانی ربجا محمد قربان ستی، صدر ربجا سید مجاہد حسین نقوی، جنرل سیکرٹری محمد شفیق چوہدری، سیکرٹری فنانس حاجی عبدالعزیز، سید آصف علی ہمدانی، رانا زاہد حسین، سید نصرت عباس شاہ، سردار شاہد حمید، فاروق احمد گوندل، شمیم آرا، محمد اشتیاق، فیصل آفریدی، مجاہد بھٹی، اقرا خالد، طاہر محمود خان، محمد طارق، نصیر را، دوریز کیانی، محمد رضوان طاہر، کفایت اللہ، افتخار سیماب، محمد ایاز استوری، چوہدری محمد اکرم کاشمیری، الیاس اعوان، عید محمد، طلعت محمود سیال، چوہدری محمد اکرم، محمد خالد، جزاک اللہ، رضا عباس، عبدالخلیل جنجوعہ، شاہد محمود خان، طارق سعید، شاکر صدیق، سردار لیاقت، محمد پرویز، غلام مصطفی سواتی، نعمان صادق، عمر فاروق خٹک، حاجی امین اور محمد سلیمان سمیت ربجا کے دیگر عہدیداران و اراکین شریک تھے۔
بریکنگ نیوز
- صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
- ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
- سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
- 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
- یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
- کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
- ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
- سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
- بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
- ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
- جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
- 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
- ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
- ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
- سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
- راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
- وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
- آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
- حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
