راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،05افرادکوحراست میں لے کر شراب
اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 05افرادکوحراست میں لے کر57لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، زیرحراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ ریس کورس، چکلالہ، مندرہ اور روات کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
