Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا
    • ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری
    • سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں
    • 81 ٹن گدھے کا گوشت، ہڈیاں اور کھالیں چین کو برآمد
    • یاسین آباد میں پٹرول چھڑک کر خودکشی کی کوشش کرنیوالا شخص شدید جھلس گیا
    • کم عمر لڑکی کے جنسی استحصال کا خدشہ، ماں سمیت 3 خواتین آف لوڈ
    • ضیاء الحسن لنجار نے محکمہ قانون کے نئے سرکاری ویب پورٹل کا افتتاح کردیا
    • سندھ ڈاک ٹکٹ نے تاریخ میں منفرد شناخت قائم کی: وزیراعلیٰ سندھ
    • بوجہ جاری ضلعی ترقیاتی پراجیکٹس محدود فیڈرز پر عارضی بجلی بندش شیڈول
    • ایتھوپیا اور پاکستان کا تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عدالت نے علیمہ خانم کیخلاف درج مقدمے کا محفوظ فیصلہ تیسری مرتبہ موخر کر دیا
    • جامعات کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کیلئے چارٹر پر دستخط
    • 5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
    • ڈپٹی کمشنرچکوال کی زیر صدارت اجلاس، واجب الادپانی بلوں بارے اجلاس
    • ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چکوال نے پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں شرکاء کو بریف کیا
    • سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
    • راولپنڈی: کرکٹ سٹیڈیم میںپاکستان سری لنکا پہلا ٹی20میچ کیلئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موثر سکیورٹی و ٹریفک انتظامات۔
    • وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان کی تیاری
    • آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کے باوجود پاکستان سٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا
    • حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرے اعتخار گیلانی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر سی14اور سنگجانی انٹرچینج کا تفصیلی دورہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سہیل اشرف نے سیکٹر C-14 اور سنگجانی انٹرچینج کا تفصیلی دورہکیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت، تعمیراتی معیار اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ممبر بلڈنگ، ممبر اسٹیٹ، ممبر ایڈمنسٹریشن، ڈائریکٹر جنرل ورکس، ڈائریکٹر جنرل انفراسٹرکچر، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر متعلقہ سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکٹر C-14 کے دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد کو مکمل اور جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ افسران نے بتایا کہ سیکٹر میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ بجلی کی فراہمی کے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔سیکٹر کی مرکزی شاہراہوں پر لائٹ پولز کی تنصیب اور مرکزی سڑکوں و گلیوں میں سائن بورڈز لگانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے، جبکہ سیکٹر کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو جدید و معیاری رہائشی ماحول فراہم کرنے کے لیے لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے کام تیزی سے جاری ہیں۔بنیادی انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد ترقی یافتہ پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کے حوالے کرنے کا باقاعدہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس عمل کو مزید تیز کیا جائے اور باقی ماندہ اہل الاٹیز کو بلا تاخیر پلاٹس کا قبضہ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔*چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کے وژن اور ہدایات کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں کی رہائشی ضروریات پوری کرنا سی ڈی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی منصوبہ بند اور پائیدار ترقی کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ نئے رہائشی سیکٹرز کو بروقت ترقی دینا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔*چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سیکٹر C-14 میں باقی ماندہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں، انتظامی و تکنیکی رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے اور پلاٹس کا قبضہ الاٹیز کے حوالے کرنے سے متعلق تمام کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صرف انفراسٹرکچر تعمیر کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو بہتر رہائشی سہولیات کی عملی فراہمی یقینی بنانا بھی ہے۔ لہذا ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعد قبضے کی فراہمی یا دیگر متعلقہ امور میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔*بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے نے سنگجانی انٹرچینج کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی و ترقیاتی سرگرمیوں کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں منصوبے پر پیش رفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے مقررہ اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں تعمیراتی معیار، پائیداری اور منظور شدہ معیار و ضوابط پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے جاری منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی، موقع پر پیش آنے والے مسائل کے فوری حل اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان مثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کی رفتار متاثر نہ ہو۔*چیئرمین سی ڈی اے نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد کی ترقی ایک مسلسل عمل ہے اور شہریوں کو جدید انفراسٹرکچر، بہتر رہائشی سہولیات، خوبصورت شہری ماحول اور مثر بلدیاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صوابی میں نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کر دیا

      ڈپٹی کمشنر میرپور کا دوہرے سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری

      سیکٹرز میں کمرشل تعمیرات کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے تفصیلات طلب کر لیں

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.