راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات سپلائر
گرفتار،ساڑھے 5 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کی، بنی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 804 گرام چرس برآمد کی، گوجرخان پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 700گرام چرس برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
