واشنگٹن (این این آئی)اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف سٹاف اور ڈیموکریٹس پارٹی کے
لیڈر یائر گولان نے کہا ہے کہ جنگ کے آغاز پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا اسرائیل کی سنگین غلطی تھی اور ایران کیخلاف جنگ نے اسرائیل کی پوزیشن بدتر کردی ۔ایک انٹرویو میں یائر گولان نے کہا کہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے سے ایران میں قدامت پسند مضبوط ہوئے۔ نیتن یاہو نے تاریخی موقع برباد کردیا۔ان کا کہناتھا کہ سینئر خامنہ ای کو مارنے سے اسرائیل کے مفادات کو فائدہ نہیں پہنچا۔انہوں نے کہا کہ عمر رسیدہ اور طویل عرصے سے برسراقتدار لیڈر کا ہونا ہمیشہ خاص فائدے کا حامل ہوتا ہے اور سینئر خامنہ ای کی عمر چھیاسی برس تھی۔ علی خامنہ ای کو قتل کرنے سے ایران میں انقلابی حکومت کا تختہ الٹنے کے بجائے قدامت پسند مضبوط ہوئے اور اسرائیل کے اسٹریٹیجک مفادات کو نقصان پہنچا۔یائر گولان نے کہا کہ بنجامن نیتن یاہو نے ایران جنگ میں ایسے غیرحقیقت پسندانہ اہداف رکھے جو حاصل کرنے میں اسرائیل کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ایک سوال پر یائر گولان نے اسرائیل کی الٹرا آرتھوڈوکس آبادی کو دوسروں پر گزارا کرنے والے طفیلیے قراردیا۔
بریکنگ نیوز
- اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
- کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
- کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
- سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
- راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
- مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
- *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
- سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
- فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
- میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
- تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
- آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
- نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
- راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
- ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
- 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
- تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
