اقوام متحدہ(این این آئی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہری
اور اقتصادی بنیادی ڈھانچے پر حوثی ملیشیا کے میزائل اور ڈرون حملے فوری رکوانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے، ان حملوں سے علاقائی امن، عالمی توانائی کی سلامتی اور بین الاقوامی بحری تجارت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ریاض اور ابہا ایئرپورٹس سمیت اہم تنصیبات پر حملوں میں ایک پائلٹ سمیت کم از کم تین سعودی شہری ہلاک ہوئے، جبکہ عالمی فضائی آپریشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس عزم کا حوالہ بھی دیا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔پاکستانی مندوب نے حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بندش، تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے سے گریز اور باب المندب سمیت اہم بحری راستوں کی سلامتی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رہنی چاہیے کیونکہ حملوں سے ملاحوں کی زندگیاں، تجارت اور عالمی معیشت متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- کراچی سے پشاور جانیوالی حادثے کا شکار رحمان بابا ٹرین کی بوگیاں پٹری پر الٹی ہوئی ہیں۔
- اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
- رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
- سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
- چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
- سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
- راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
- کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
- گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
- قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
- حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
- لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
- مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
- اسمبلیوں سے مستعفی نہیںہونگے تحریک انصاف’ KPکے لوگوںکاغصہ بڑھ گیاترجمان بانی
- معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر
- اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا: سپریم کورٹ
- پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے میں متاثرہملک نہیں ‘رہنما کردار ادا کرسکتا ، صدر زرداری
- پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
- ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات؛ وائٹ ہاوس نے استعفی طلب کرلیا
