کراچی (این این آئی)حکومت سندھ نے جامعہ کراچی اور جامعہ سندھ جامشورو سے منسلک قانون کے کالجز کے لیے بورڈز آف گورنرز تشکیل دے دیے ہیں۔ محکمہ قانون و پارلیمانی امور سندھ نے دونوں بورڈز کی تشکیل کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ کراچی سے منسلک لا کالجز کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین جسٹس (ر) شاہنواز طارق کو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ اشتیاق احمد میمن، ارون پرشاد، ارشاد علی شر، عمران علی میٹھانی، حاکم علی شیخ اور فراز امتیاز احمد شیخ کو بورڈ کے غیر سرکاری ارکان نامزد کیا گیا ہے۔
