بیروت(آئی این پی )یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کیلس نے کہا ہے کہ یورپی بلاک
لبنان میں کسی بھی سکیورٹی خلا سے بچنے کے لئے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کا حامی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا لبنانی علاقوں سے انخلا ضروری ہے، اسی پس منظر میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ نے بیان میں کہا کہ یورپی بلاک لبنان میں فوجی خلا پیدا کرنے کے حق میں نہیں ہے اس لئے اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی میں توسیع ہونی چاہے۔انہوں نے مزید اعلان کیا کہ لبنانی فوج کیلئے یورپی یونین جلد ایک تربیتی مشن کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ تربیتی مشن لبنانی فوج اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح کو بلند کرنے کا باعث بنے گا۔
