اسلام آباد (عادل عباسی) خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں ممکنہ ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر انتظامی سطح پر تیاریوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ اضلاع میں تعینات اعلی انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر انتظامی اقدامات کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر متبادل انتظامی بندوبست بھی کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر متعلقہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو وہاں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ مجوزہ انتظام کے تحت ایڈمنسٹریٹرز ہنگامی صورتحال کے دوران ضلعی انتظامی امور کی نگرانی کریں گے اور متعلقہ معاملات کو دیکھیں گے۔ تاہم ان اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ، اس کے دائرہ کار اور ممکنہ انتظامی تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلے کی باضابطہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی سطح پر گورنر راج کے امکان کو بھی زیر غور رکھنے کی اطلاعات ہیں، تاہم اسے فوری اقدام کے بجائے آخری آپشن کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف انتظامی اور آئینی راستوں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ گورنر راج کے نفاذ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ سامنے آنے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مزید اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ممکنہ ایمرجنسی کے لیے زیر غور 12 اضلاع کون سے ہیں، ایمرجنسی کے نفاذ کی بنیاد کیا ہوگی اور اس حوالے سے حتمی فیصلہ کب تک متوقع ہے۔خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق یہ پیش رفت سامنے آنے کے بعد صوبائی انتظامی ڈھانچے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اختیارات اور متعلقہ اضلاع میں حکومتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے اہم سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ اس معاملے پر وفاقی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کی جانب سے باضابطہ مقف سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
