Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
    • کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
    • سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
    • راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
    • مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
    • *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
    • سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
    • فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
    • میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
    • تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
    • آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
    • نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    • راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
    • 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
    • تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خیبر پختونخوا 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل قائم کنڈی سربراہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں 11 رکنی خصوصی ایڈوائزری کونسل کے اراکین کے نام سامنے آ گئے۔ گورنر کی خصوصی ایڈوائزری کونسل میں ملک کی اہم انتظامی، معاشی، قانونی، سیاسی اور طبی شخصیات شامل ہیں۔ کونسل میں دو سابق چیئرمین ایف بی آر، سابق سینیٹر، سابق ایڈووکیٹ جنرل، سابق آئی جی اور پاک فوج کی سابق سرجن جنرل شامل ایڈوائزری کونسل میں مالیات، توانائی، معدنیات، قانون، صنعت، داخلہ، اطلاعات، تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں کے ماہرین کو نمائندگی دی گئی ۔ ڈاکٹر سید عامر عبداللہ (ایجوکیشن)کے امور دیکھیں گے۔ ڈاکٹر سید عامر عبداللہ سابق نگران وزیر صنعت و تجارت اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں ۔طارق محمود پاشا مالیات، ریونیو، ایکسائز اور ٹیکسیشن کے امور دیکھیں گے۔ طارق محمود پاشا وزیراعظم کے سابق معاونِ خصوصی برائے ریونیو اور سابق سیکرٹری اقتصادی امور بھی رہ چکے ہیں۔سابق سینیٹر عثمان سیف اللہ خان ایڈوائزری کونسل میں توانائی، بجلی، منصوبہ بندی اور ترقی کے امور دیکھیں گے۔ عثمان سیف اللہ خان پاکستان اسٹیٹ آئل کے سابق بورڈ ممبر اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں ۔سابق ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عامر جاوید ایڈوائزری کونسل میں قانون اور پارلیمانی امور دیکھیں گے ۔عامر جاوید آئینی معاملات، حکومتی قانونی مشاورت اور اعلیٰ عدالتوں میں سرکاری مقدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔سمر ہارون بلور ایڈوائزری کونسل میں اطلاعات و نشریات کے امور دیکھیں گی، وہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی کی سابق ترجمان رہ چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد ایڈوائزری کونسل میں صنعت و تجارت کے امور دیکھیں گے ،ڈاکٹر محمد ارشاد 2017 میں چیئرمین ایف بی آر رہ چکے ہیں، ٹیکس انتظامیہ اور ادارہ جاتی اصلاحات کا تجربہ رکھتے ہیں۔مولانا محمد طیب قریشی ایڈوائزری کونسل میں اوقاف اور مذہبی امور دیکھیں گے، مولانا محمد طیب قریشی جامعہ اشرفیہ پشاور کے پرنسپل اور تمغہ امتیاز یافتہ مذہبی اسکالر ہیں ۔ پاک فوج کی سابق سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نگار جوہر خان ایڈوائزری کونسل میں صحت کے امور دیکھیں گی۔ نگار جوہر خان پاک فوج کی پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل، ہلالِ امتیاز ملٹری اور تمغہ امتیاز ملٹری حاصل کر چکی ہیں ۔نگار جوہر خان ہسپتالوں کے انتظام، طبی سہولیات اور صحت کے ہنگامی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہی ۔کووڈـ19 کی وبا کے دوران ہسپتالوں میں طبی سہولیات، حفاظتی انتظامات اور ویکسی نیشن سے متعلق اقدامات میں اہم کردار ادا کیا۔ سابق آئی جی جیل خانہ جات کفایت اللہ خان ایڈوائزری کونسل میں داخلہ اور قبائلی امور دیکھیں گے ۔ کفایت اللہ خان سابق چیئرمین فاٹا ٹربیونل اور خیبر پختونخوا کے مختلف ڈویڑنز میں کمشنر رہ چکے ہیں۔ کفایت اللہ خان صوبائی انتظامیہ، قبائلی امور اور داخلی نظم و نسق کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر سرفراز علی شاہ (مائنز اینڈ منرلز) معاشیات میں پی ایچ ڈی کے حامل ڈاکٹر سرفراز علی شاہ ایڈوائزری کونسل میں معدنیات اور کان کنی کے امور دیکھیں گے ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کے دور میں منصوبہ بندی و ترقی اور مواصلات و تعمیرات کے مشیر رہ چکے ہیں ڈاکٹر سرفراز علی شاہ برطانیہ کے افورڈ بزنس کلب سے بطور کنسلٹنٹ وابستہ ہیں آصف رفیق آفریدی (کمیونیکیشن اینڈ ورکس، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اینڈ ٹرانسپورٹ) سابق نگران صوبائی وزیر آصف رفیق آفریدی ایڈوائزری کونسل میں مواصلات و تعمیرات، بلدیات، ہاؤسنگ اور ٹرانسپورٹ کے امور دیکھیں گے آصف رفیق آفریدی خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ میں زراعت، لائیو اسٹاک، خوراک اور ماحولیات کے شعبوں کے وزیر رہ چکے ہیں ایڈوائزری کونسل کا کردار گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں خصوصی ایڈوائزری کونسل صوبے کے اہم انتظامی، معاشی اور ترقیاتی معاملات پر مشاورت فراہم کرے گی، مجوزہ کردار کونسل میں سابق اعلیٰ سرکاری افسران، تجربہ کار سیاسی شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ایڈوائزری کونسل کا متوقع کردار مختلف شعبوں میں اصلاحات اور عوامی خدمات کی بہتری سے متعلق تجاویز پیش کرنا ہوگا۔دریں اثناء گورنر خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خصوصی سکیورٹی اجلاس ہوا ، جس میں صوبے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کونسل آف ایڈوائزرز کے ارکان، چیف سیکرٹری، ایڈوائزر برائے قبائلی و داخلہ امور، آئی جی پولیس، سینئر پولیس و سی ٹی ڈی حکام اور حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے بھر میں صورتحال پرامن اور معمول کے مطابق رہی۔اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
    ایڈوائزری کونسل

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا

      سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن

      صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سری گرونانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر گوردوارہ سچاسودا میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑ گج کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.