لاہور (کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز
ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1374 ٹریفک حادثات پر رسپانڈ کیا جن میں 747 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 856 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (81 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 926 ڈرائیوز، 75 کم عمر ڈرائیور، 535 مسافر اور 168 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 265 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت 353 متاثرین کے ساتھ پہلے’ ملتان 71 حادثات میں 78 متاثرین کے ساتھ دوسرے’ گوجرانوالہ 56 حادثات میں 61 متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبر پر رہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1629 متاثرین میں 1298 مرد اور331 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 357 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم 833 افراد کی اوسط عمر 18سے 40 سال کے درمیان جبکہ 439 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1486موٹرسائیکلز، 88 آٹو رکشے، 119 کاریں، 33 وین، 9 مسافر بسیں،3747 ٹرک اور 72 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
بریکنگ نیوز
- اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
- کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
- کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
- سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
- راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
- مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
- *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
- سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
- فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
- میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
- تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
- آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
- نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
- راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
- ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
- 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
- تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
