Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیساتھ سفارتی کوششیں بھی جاری رکھے، سردار مسعود

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(آئی این پی)امریکہ، چین و اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر اور آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر
    سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے ساتھ سعودی عرب کے دفاع سے متعلق اپنے عہد کی پاسداری بھی کرنی چاہیے۔ایک بین الاقوامی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کرانے، دونوں ممالک کے نمائندوں کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے لانے اور مفاہمت کی یادداشت کی تیاری و دستخط میں سہولت فراہم کرکے ایک اہم ثالث کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت پر علاقائی ممالک، چین، یورپی کونسل، کینیڈا اور آسٹریلیا کے کردار کو بھی سراہا۔سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دوہری ذمہ داری ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے سفارت کاری کو فروغ دے اور سعودی عرب کے دفاع کی حمایت بھی کرے۔ انہوں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت سعودی عرب پر حملے کی صورت میں مملکت کی دفاعی کوششوں کی حمایت پاکستان کی ذمہ داری ہے۔سردار مسعود خان نے تجویز دی کہ پاکستان، سعودی عرب اور حوثی فریق عمان میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی طرز پر کسی انتظام پر غور کریں، جس کا مقصد 2025 کی جنگ بندی برقرار رکھنا اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں کی روک تھام ہو۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال داخلی تقسیم اور مختلف فریقوں کے علاقائی دعوؤں کے باعث پیچیدہ ہے۔ پاکستان حوثیوں کے حملوں کی مذمت کر چکا ہے، تاہم ثالثی کی کوششیں تاحال کوئی نمایاں نتیجہ نہیں دے سکیں، جبکہ پس پردہ رابطے جاری ہیں۔امریکہ اور ایران کے درمیان صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مذاکرات کے امکانات کو غیر یقینی قرار دیا۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے یہ ابہام پیدا ہوا ہے کہ آیا امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے قبل دوبارہ فوجی حملے شروع ہو سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، قطر اور روس سمیت ثالث ممالک سفارتی رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم زیر غور تجاویز کے باوجود اب تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔سابق سفیر نے زور دیا کہ فوری ترجیح زیادہ سے زیادہ مطالبات پر اصرار کرنے کے بجائے عملی اور مرحلہ وار اقدامات کے ذریعے مذاکرات کی بحالی ہونی چاہیے۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ذریعے پہنچایا گیا پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا آغاز آبنائے ہرمز سے متعلق انتظامات اور امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے جیسے معاملات سے کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد جوہری مسئلے پر بات آگے بڑھائی جا سکتی ہے۔سردار مسعود خان نے خبردار کیا کہ موجودہ غیر یقینی صورتحال خطے میں مزید کشیدگی کا خطرہ بڑھا رہی ہے، اس لیے سفارتی رابطوں کو ہر صورت برقرار رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود مذاکرات کی بحالی کی امید موجود ہے۔ پاکستان مزید تصادم کی روکنے، علاقائی استحکام کے تحفظ اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے سفارتی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.