Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 1732 ٹھکانوں پر حملے 900حوثی ہلاک ریاض میں 3 زور دار دھماکوں کی آوازیںشاہ خالد ایئر پورٹ 17 اکتوبر تک بند سعودیہ کیلئے درجنوں پروازیں منسوخ
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف دانش آئی ٹی پارک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • صدر زرداری سے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات   عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
    • عوام سے ٹیکس لیکر جیبیں بھرنے والے کاروبار کسی رعایت کے مستحق نہیںشہباز شریف
    • اسلام آباد:کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد فیض آباد انٹرچینج سے کنٹینرز ہٹائے جارہے ہیں۔
    • امریکا کچھ شرائط پر راضی ہےتہران آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی
    • دہشگردی نا منظور اپیکس کمیٹی کے پی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ
    • فیلڈ مارشل سے وفد کی ملاقات پاکستان برازیل کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • اسلام آباد میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ڈی چوک سے کنٹینرز ہٹانیکا کام شروع
    • KPمیں گورنر راج کے بعد روپوشPTI قیادت کی مشکلات بڑھنے کا امکان
    • انڈیا سے آنیوالی بارودی سرنگ دھماکے میں 4 پاکستانی نوجوان شہید
    • راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کے سربراہ ملاقات کررہے ہیں۔
    • جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج’ دو نئے ارکان بلاول بھٹو اور رانا ثنا اللہ شریک ہونگے
    • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اورگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔
    • جمادی الاول کا چاند نظر آگیا رمضان میں صرف چار ماہ باقی
    • دہشت گرد سہولت کاروں کیخلاف سخت کاروائی خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا گورنر کنڈی
    • پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز، روسی وزیر داخلہ پاکستان پہنچ گئے
    • بنوں: سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خارجی جہنم واصل
    • کوئٹہ: پاک فوج کا تربیتی مشاق طیارہ گرکر تباہ’ دونوں پائلٹ شہید
    • ڈیرہ بگٹی: تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    چکوال(بیور و رپورٹ)برٹش ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے چوہدری ارتضیٰ حیدر کی دعوت پر ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقائی ثقافت اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا اہتمام چوہدری شاہزیب بانگا آف مرید کی روایتی ثقافتی کھیل ‘چھٹ’ کے وزن اٹھانے کے مقابلے میں نمایاں کامیابی کے اعتراف میں کیا گیا تھا۔ برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے چوہدری شاہزیب بانگا کو کامیابی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ اس موقع پر سید جواد الحسن کاظمی، جنرل سیکرٹری سنی اتحاد کونسل پاکستان سمیت معززینِ علاقہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر برٹش ہائی کمشنر مس جین میریٹ نے چوہدری شاہزیب بانگا کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی ثقافت اور روایتی کھیل کسی بھی معاشرے کی شناخت اور تاریخی ورثے کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ ایسے کھیل مقامی روایات کو زندہ رکھنے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو اپنی ثقافتی پہچان سے روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد کی حوصلہ افزائی قابلِ قدر عمل ہے، کیونکہ اس سے نوجوانوں میں محنت، لگن اور صحت مندانہ مقابلے کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے اس موقع پر کہا کہ ضلع چکوال اپنی منفرد ثقافت، تاریخی روایات اور روایتی کھیلوں کے حوالے سے ایک نمایاں شناخت رکھتا ہے۔ مقامی ثقافتی سرگرمیاں ہمارے معاشرتی ورثے کی عکاس ہیں، جن کا تحفظ اور فروغ اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شاہزیب بانگا کی کامیابی ضلع چکوال کے لیے باعثِ مسرت ہے اور ایسے باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ علاقائی ثقافت اور روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے منعقدہ تقریبات نہ صرف ہماری ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتی ہیں بلکہ معاشرے میں باہمی ہم آہنگی، میل جول اور مثبت سماجی اقدار کو بھی تقویت دیتی ہیں۔ انہوں نے اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ مقامی روایات اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      1732 ٹھکانوں پر حملے 900حوثی ہلاک ریاض میں 3 زور دار دھماکوں کی آوازیںشاہ خالد ایئر پورٹ 17 اکتوبر تک بند سعودیہ کیلئے درجنوں پروازیں منسوخ

      اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف دانش آئی ٹی پارک کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

      صدر زرداری سے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات   عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.