لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے6 جعلی رجسٹریاں بنانے کے کیس میں جھنگ کے رجسٹری محرر کی درخواست ضمانت پر ڈی جی اینٹی کرپشن کو آج رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ قانون بہت بے رحم ہے اس میں رحم نہیں، عدالت نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے، ڈی جی صاحب چالان بروقت عدالتوں میں پیش کیوں نہیں کئے جاتے؟ اینٹی کرپشن کیسز کی تحقیقات میں تاخیر کیوں کرتی ہے؟ ناقص تفتیش اور چالان بروقت جمع نہ ہونے سے فیصلے جلد نہیں ہوتے’ تفتیش جامع ہو تو کیسوں کے فیصلوں تاخیر نہیں ہوتی، بروقت چالان پیش نہ ہونا، ناقص تفتیش فیصلوں میں تاخیر کی بڑی وجہ ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھنگ میں چھ جعلی رجسٹریاں درج کرنے کا مقدمہ درج کیا،اینٹی کرپشن نے انکوائری کے بعد ایف آئی آر 2020 درج کی، درخواست گزار اس دوران ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا،اب اس کیس میں اینٹی کرپشن نے درخواست گزار کو ملوث کردیا،درخواست گزار کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے،عدالت درخواست گزار کی عبوری ضمانت کنفرم کرے۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
