Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
    • رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی
    • سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے
    • چین کی بھارت کو شٹ اپ کال متنازعہ سرحدی علاقوں الداخ سے متعلق یکظرفہ اقدامات نا قابل قبول وزارت خاتج
    • سعودیہ کا حوثیوں کے خلاف جنگ میں اسرائیلی مدد لینے سے انکار
    • راولپنڈی: جام شہادت نوش کرنے والے میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف ‘چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ افسران بھی شریک ہیں۔
    • کوئٹہ طیارہ حادثے میں شہید فوجی افسران کی نماز جنازہ ادا وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کی شرکت
    • گورنر کے پی کے کنڈی کو ہٹانے جانے کی اطلاعات
    • قوم کو قرض کی زنجیروں سے ازاد کرائیں گے غربت بے روزگاری کا خاتمہ مشن شہباز شریف
    • حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان
    • لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • مریم نواز کا پنجاب بھر میں صفائی کا جامع مائیکرو پلان تیار کرنے کا حکم
    •  اسمبلیوں سے مستعفی نہیںہونگے تحریک انصاف’ KPکے  لوگوںکاغصہ بڑھ گیاترجمان بانی
    • معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی فوری بازیابی کیلئے آئینی درخواست دائر
    • اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • شادی سے انکار عورت کا بنیادی حق اسے قتل کا جواز نہیں بنایا جاسکتا: سپریم کورٹ
    • پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے میں متاثرہملک نہیں ‘رہنما کردار ادا کرسکتا ، صدر زرداری
    • پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
    • ٹرمپ کے بیٹے کی سابق منگیتر پر کرپشن الزامات؛ وائٹ ہاوس نے استعفی طلب کرلیا
    • برازیلی افواج کے وفد کی نیول ‘ ایئر چیفس سے ملاقاتیں’ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آسٹریلیا،سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق، ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایڈیلیڈ (این این آئی) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں سڑک پر عبادت کرنے والی پاکستانی طالبہ گاڑی
    کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی، تاہم حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور جیل جانے سے بچ گیا۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 20 سالہ پاکستانی طالبہ سامعہ ملک 6 مئی 2025 کی شب ہِل کرسٹ کے علاقے میں نارتھ ایسٹ روڈ پر تقریباً 4 منٹ تک عبادت کی حالت میں گھٹنوں کے بل بیٹھی دکھائی دیں۔ موقع پر موجود افراد نے انہیں دیکھا، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں میں بھی یہ منظر ریکارڈ ہوا، اسی دوران 19 سالہ ایشٹن جیکب فرینڈ کی گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ رپورٹس کے مطابق ڈرائیور کی قید کی سزا معطل کیے جانے کے ساتھ اسے 10 سال کے لیے گاڑی چلانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد جیکب فرینڈ گاڑی روکے بغیر آگے بڑھ گیا تھا، اس نے لاپروائی سے گاڑی چلانے کے نتیجے میں کسی شخص کی موت کا سبب بننے اور مہلک حادثے کے بعد جائے وقوع سے فرار ہونے کے الزامات قبول کرلیے، عدالت میں اسے سزا سنائی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حادثے کے وقت جیکب شراب یا منشیات کے زیرِ اثر نہیں تھا اور وہ مقررہ حدِ رفتار کے اندر گاڑی چلا رہا تھا، تاہم جس مختصر وقت میں وہ سامعہ کو ٹکر مارنے سے بچ سکتا تھا، اس دوران وہ گاڑی کے عقبی منظر دکھانے والے آئینے میں دیکھ رہا تھا۔ جج نے ڈرائیور سے کہا کہ جس لمحے آپ کی گاڑی کی ہیڈ لائٹس سامعہ کو دیکھ سکتی تھیں، اس وقت سے ٹکر ہونے تک آپ کے پاس تقریباً 2.25 سیکنڈ تھے۔ جج کے مطابق ڈرائیور نے ابتداء میں خیال کیا کہ اس کی گاڑی کسی کینگرو سے ٹکرائی ہے، اسے ڈرائیونگ کے دوران کوئی شخص دکھائی نہیں دیا تھا اور سڑک کے درمیان روشنی بھی موجود نہیں تھی، تاہم اس نے گاڑی کے نیچے کسی چیز سے ٹکرانے کی آواز سنی، اگلے روز خبروں میں حادثے کی اطلاع دیکھنے کے بعد اسے واقعے کا علم ہوا۔ جج نے عدالت میں کہا کہ جیکب کو اس وقت احساس ہوا کہ اس کی گاڑی کسی انسان سے ٹکرائی تھی، جب اس نے خبروں میں حادثے کی تفصیلات دیکھیں، معاشرے کو توقع ہوتی ہے کہ ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت چوکس اور متوجہ رہیں اور حادثے کے بعد مناسب اقدامات کریں۔ اس سے قبل ایک سماعت کے دوران جیکب نے عدالت میں معافی نامہ پیش کیا اور اسے پڑھ کر سنایا، جس میں اس نے اپنے کیے گئے اقدامات اور اپنی کوتاہیوں کی مکمل ذمے داری قبول کرتے ہوئے سامعہ کے اہلِ خانہ کو پہنچنے والے ناقابلِ بیان دکھ پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میری کوئی بھی بات میرے کیے کو واپس نہیں لے سکتی اور نہ ہی سامعہ کو دوبارہ زندہ کر سکتی ہے، میں ایک قیمتی جان کے ضیاع اور سامعہ کے اہلِ خانہ اور عزیزوں کو پہنچنے والے غم اور صدمے پر دل سے معذرت خواہ ہوں۔ جج نے جیکب کو 1 سال، 3 ماہ اور 29 دن قید کی سزا سنائی، جس میں 8 ماہ تک پیرول پر رہائی کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم عدالت نے 2 سال تک اچھے طرزِ عمل کی پابندی سے مشروط 500 آسٹریلوی ڈالرز کے ضمانتی مچلکے پر اس کی قید کی سزا معطل کر دی، جس کے باعث اسے فوری طور پر جیل نہیں جانا پڑے گا۔ جج نے سزا میں نرمی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو اپنے کیے پر حقیقی پچھتاوا ہے، اس کی عمر کم ہے، اس کی اصلاح کے امکانات اچھے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں

      رحمان بابا ایکسپریسکو حادثہ 7 مسافر جان بحق 50 زخمی

      سپریم لیڈر سے ایرانی صدر کی 5 گھنٹے طویل ملاقات اہم فیصلے

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.