اسلام آباد( نامہ نگار خصوصی )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ورلڈ سائٹ ڈے کے حوالے سے ایک نجی میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے موٹروے ایم ٹو کے کلر کہار سروس ایریا میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں سینکڑوں ڈرائیورز کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ڈرائیورز میں مفت عینکیں تقسیم کی گئیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے
مطابق اس خصوصی اقدام کا مقصد ڈرائیورز کی بینائی کے مسائل کی بروقت نشاندہی، آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی اور محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ کے ذریعے ٹریفک حادثات کی روک تھام میں کردار ادا کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اچھی بینائی محفوظ ڈرائیونگ کی بنیادی ضرورت ہے، کیونکہ کمزور بینائی خصوصاً رات کے اوقات اور خراب موسم میں حادثات کے خطرات بڑھا سکتی ہے۔ ڈرائیورز کو چاہیے کہ وہ اپنی آنکھوں کا باقاعدگی سے معائنہ کروائیں۔ موٹروے پولیس ٹریفک قوانین کے نفاذ کے ساتھ ساتھ عوامی آگاہی اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے بھی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
بریکنگ نیوز
- اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
- کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
- وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
- کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
- سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
- راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
- مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
- *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
- سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
- فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
- میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
- تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
- آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
- نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
- راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
- ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
- 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
- تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
