Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائس نصب کرنیکا الزام’اوپن AIکے سعودی نژاد انجینئر گرفتار
    • بڑی تبدیلی کا امکان محمود اچکزئی کی جگہ نئے قائد حزب اختلاف کے انتخاب پر غورPTI
    • سہیل آفریدی کمرے میں اکیلے تھے’ دروازہ توڑ کر تحویل میں لیا’ اندرونی کہانی
    • الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست پر یارن مرچنٹ ایسوسی ایشن کے وکیل کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ چینی کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے پاک چین سرمایہ کاری کے حوالے سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • ہنڈی حوالہ کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ‘ ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل ہونیکا حکم
    • آسٹریلیا میں چمگادڑوں سے خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ، شہریوں کو انتباہ
    • خوشی کی تقریب ماتم میں تبدیل’ دریائے گنگا میں کشتی الٹنے سے 13افراد ہلاک
    • 1 سال کے دوران 15لاکھ پاکستانی بچے آن لائن ہراسانی کا شکار :اقوا م متحدہ
    • اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کا حکم سیشن عدالت میں چیلنج
    • پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا کارگو موصول ہوگیا
    • وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس’ محکمہ بلدیات کی زیر نگرانی جاری مختلف پروگراموں کا جائزہ
    • سونا3ہزار روپے تولہ سستاہو گیا
    • شوہر جلاد بن گیا، تیز دھار کلہاڑی سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
    • عالمی شہرت یافتہ امریکی ریپر کے قتل کے الزام میں سابق گینگ سربراہ کو 40 سال قید
    • طالبہ لائبہ کی خودکشی کا کیس ملزم نعمان سے 21لاکھ روپے ریکور
    • ملتان میں واقع حضرت شاہ رکن عالم کے مزار کی خوبصورت تصویر۔
    • کاروباری ہفتے کے تیسرے دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی پر کاروبار کا اختتام
    • آن لائن جاب پورٹلز’سرکاری نوکریوں کا حساب کتاب عوام سے پوشیدہ
    • خیبر پختونخوا میں 30 ڈاکٹرز برطرف، 6 افغان ڈاکٹرز کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    قومی ٹیرف پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا وزیر خزانہ

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بینکاک (نیوز ایجنسیاں )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مالی وسائل کے ذرائع میں تنوع لانے کا سلسلہ جاری رکھے گا،قومی ٹیرف پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت چینی یوآن میں مزید بانڈز جاری کرنے اور جاپانی مارکیٹ سے سامورائی بانڈز کے اجرا کے ذریعے سرمایہ حاصل کرنے پر غور کر سکتی ہے۔پاکستان نے رواں سال مئی کے وسط میں 1.75 ارب چینی یوآن، یعنی 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کے پہلے پانڈا بانڈز جاری کیے تھے۔ یہ اجرا 7.2 ارب یوآن کے مجموعی پروگرام کا حصہ تھا، جس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے جزوی ضمانتیں فراہم کیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر جاپانی جریدے نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اپنے بیرونی قرضوں کی مجموعی مالیت میں اضافہ نہیں کرنا چاہتا، تاہم حکومت مالی وسائل کے ذرائع مزید متنوع بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ قومی ٹیرف پالیسی برآمدات بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے، قومی ٹیرف پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ یہ پالیسی صرف آٹو موبائل صنعت تک محدود نہیں بلکہ عمومی طور پر تمام صنعتی شعبوں سے متعلق ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کی مالی معاونت سے نکلنے میں کامیاب ہو گا جب عالمی برادری کو یقین ہو جائے گا کہ ملک کو ہنگامی حالات میں آخری سہارے کے طور پر قرض دینے والے ادارے کی ضرورت نہیں رہی۔دریں اثناء پاکستان قرض لینے والے ممالک کی عالمی قیادت سنبھالنے کیلئے منتخب ہوگیا ۔بینکاک میں منعقدہ ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر 30سے زائد ترقی پذیر ممالک پر مشتمل نئے تشکیل شدہ بارورز پلیٹ فارم کی گورننگ کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کو متفقہ طور پر کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصول سنجیدہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ملک کی جانب سے اس عہدے کی ذمہ داریاں قبول کر لیں۔دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبادی میں تیزرفتار اضافہ صحت، تعلیم اور روزگار کیلئے بڑا چیلنج ہے، آبادی میں اضافے کو انسانی وسائل کی ترقی اور روزگار کیمواقع میں تبدیل کرنا ہوگا۔عالمی بینک کے زیراہتمام گول میزکانفرنس سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے سے متعلق آگاہی بڑھانے کی ضرورت ہے، آبادی سے متعلق آگاہی کیلئے مذہبی رہنمائو ں سے رابطہ اہم ہے، خواتین کی تعلیم اور روزگار میں شمولیت بڑھانا ضروری ہے۔ دریں اثنا وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایف سی کے مشرقِ وسطی اور وسطی ایشیا کے علاقائی نائب صدر سے ملاقات کی، نجی شعبے کی قیادت میں معاشی ترقی،روزگارمواقع کے فروغ کیلئے آئی ایف سی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وزیر خزانہ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائس نصب کرنیکا الزام’اوپن AIکے سعودی نژاد انجینئر گرفتار

      بڑی تبدیلی کا امکان محمود اچکزئی کی جگہ نئے قائد حزب اختلاف کے انتخاب پر غورPTI

      سہیل آفریدی کمرے میں اکیلے تھے’ دروازہ توڑ کر تحویل میں لیا’ اندرونی کہانی

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.