Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اعلان عام برائے قومی بچت صارفین
    • امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان حیدر آباد میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی سندھ کے زیراہتمام تربیت گاہ سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • کیپیٹل پلازہ میں کمرشل قوانین کی کھلی خلاف ورزی جاری
    • وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ چکوال سے ضلعی عوام کو کیا ملا
    • کرک :ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی محکمہ صحت کا اہلکار رہائشی علاقے میں ڈینگی مچھروں کے خاتمے کیلئے گوگنگ کرتے ہوئے ۔
    • سی پی اونے محکمہ پولیس میں بھی سخت احتساب کا عمل شروع کردیا
    • راولپنڈی :سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے ۔
    • مری سے راولپنڈی کا کرایہ 310 یا 330 روپے
    • *اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • گوجرخان پولیس کا مبینہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، ایک مرد سمیت تین خواتین گرفتار
    • سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ملاکنڈ کا دورہ
    • فحاشی کے مبینہ اڈے سے حراست میں لئے گئے 5 مرد و خواتین مقدمہ سے ڈسچارج
    • میرپور اور گردونواح مبینہ طور پر افغان باشندوں کے لیے سونے کی چڑیا بن گئے
    • تباہ حال فلسطینیوں سے لفظی نہیں عملی اظہار یکجہتی کیا جائے:عامر صدیقی
    • آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین میاں اکرم فرید کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اورآر سی سی آئی کے سرپرستِ اعلی سہیل الطاف و اعلی عہدے داران سے اہم ملاقات کی ۔
    • نابن جنجوعہ سے دو قیمتی 125 موٹر سائیکل چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
    • راولپنڈی اسٹیل ایسوسی ایشن کینو منتخب اعلی سطحی وفد کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ
    • ٹیکسلا کچہری کے سامنے ٹرک کی بریک فیل، رکشہ اور موٹر سائیکل زد میں آ گئے، دو خواتین شدید زخمی
    • 7 مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر 12 دسمبر تک ملتوی
    • تلہ گنگ کے لیے 200 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    KPدہشگردی بڑھ گئی تھی صدر نے آئین کے تحت ایمرجنسی لگا دی وفاقی وزرا

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ دنوں کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا، صدر نے آئین کے تحت صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم کیاہے۔ مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی 2029تک جا سکتی ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 10 روز میں چیزیں بہتر ہوتی دکھائی دیں گی اور امن بھی ہوگا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو خیبر پختونخوا کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا دہشتگردی کے معاملے پررویہ غیرسنجیدہ رہا، ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہماری ترجیح ہے، بین الاقوامی برادری کو خطے میں دہشت گردی کے اسباب اور پس منظر کا ادراک ہونا چاہیے۔اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات ناگزیرہیں،صوبے میں امن و امان کی قیام کیلئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ دہشتگردی کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا مگر اب خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا،عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں،طالبان کے پیش کردہ نظریات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، طالبان ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں خواتین کو تعلیم کا حق نہ دیا جائے۔صوبے میں معدنیات، لکڑی، تمباکو اور قیمتی پتھروں کی تجارت میں اسمگلنگ ہورہی تھی، خیبرپختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولیات، تعلیم اور صحت سے محروم رکھا گیا، جنوبی اضلاع میں دہشت گرد غیر رسمی طور پر انتظامی ڈھانچے کا حصہ بنے ہوئے تھے۔وفاق اور صوبے کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہوا مگر وزیراعلی نے اسے مسترد کر دیا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا انسدادِ دہشت گردی کی مربوط پالیسی نافذ کرنے پر بالکل آمادہ نہیں تھے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت قومی ایکشن پلان اور کمیٹیوں کے اجلاسوں سے کیوں گریزاں تھی؟ خیبرپختونخوا کے عوام نے ایمرجنسی کے نفاذ کا خیرمقدم کیا،مشاورتی کونسل میں نجی و سرکاری شعبوں کا موثر امتزاج قائم کیا گیا۔دریں اثناء وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کم از کم ایک سال اور 2029تک بھی جا سکتی ہے، امن و امان کیلئے 2029 تک ایمرجنسی مہنگا سودا نہیں ،جن علاقوں کو فوج دہشتگردوں سے پاک کریگی، سول انتظامیہ انہیں ہولڈ کرے گی۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گورنر راج،ایمرجنسی کے بعد مینڈیٹ اسمبلی کے پاس چلا جائیگا،ایمرجنسی ہٹ جاتی ہے اور اسمبلی نیا لیڈر آف دی ہائو س منتخب کرے اور وہ دہشتگردی کے خلاف متفق نہیں ہو گا تو ایمرجنسی 10 بار بھی لگانا پڑے تو لگنی چاہیے۔ رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ پاکستان پہلے ہے یا کسی کا وزیراعلیٰ بننا پہلے ہے؟ آئین کے تحت ایمرجنسی کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے، حالات 3 یا 6 مہینے میں ٹھیک ہوجائیں توایمرجنسی آگے نہیں جانی چاہیے، اقتدار میں چاہے پی ٹی آئی ہو،اسے دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیے کیساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ہم پرامید اور متفق ہیں کہ یہ نظام کافی کام کرلے گا، ایڈوائزری کونسل سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کو سپورٹ دیگی، جن علاقوں کو فوج دہشتگردوں سے پاک کریگی،سول انتظامیہ انہیں ہولڈ کریگی۔ انھوں نے کہا وفاق نے ٹیم کو جو ذمہ داری سونپی وہ پوری ہو جائے تو بڑی بات ہوگی، عثمان بزدار کی طرح سہیل آفریدی کو پارٹی ہاتھ میں دے کر حکومت دے دی گئی، عمر کے برابر تجربے کے لوگ ہم سے مذاکرات کرتے ہوئے سہیل آفریدی سے ڈکٹیشن لے رہے تھے۔رانا ثنا نے کہا مولانا فضل الرحمان کو غلط فہمی ہوئی ہے، مولانا کو وزیر اعظم نے واضح کہا تھا کہ پہلے لانگ مارچ کال آف کریں پھر بات ہوگی۔قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ میں کھل کر کہتا ہوں کہ یہ دہشتگردوں کے اتحادی بن چکے تھے اور ان کو صوبائی خزانے میں حصہ دار بنایا ہوا تھا، افغانستان کی سرپرستی میں پاکستان میں جنگ لڑی جارہی ہے جبکہ ان کے سرپرست دہلی والے ہیں، مولانا نے کوششیں کیں لیکن صوبائی حکومت کی باتیں ناقابل برداشت تھیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کا 12 اکتوبر اور 12 اکتوبر1999 میں مطابقت صرف تاریخوں کی ہے، اس وقت ایک ڈکٹیٹر نے آئین توڑا، ایک حکومت کو فارغ کرکے 8سال حکمران رہا، ان دونوں تاریخوں میں مطابقت ڈھونڈنا کوئی مناسب نہیں ہے۔پچھلے 78 سالوں میں آئین کے مطابق متعدد بار ایمرجنسی لگ چکی ہے،لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جب کسی حکومت کو معطل کیا ہو، بغیر کسی ابہام کے کہ وہ دشمن جو ہمارے ملک کے اندر بھی انتشار پیدا کررہے ہیں، پی ٹی آئی کو صوبے میں حکمرانی کرتے 13سال ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا حکومت نے پوری کوشش کی کہ ایمرجنسی نافذ نہ لگانا پڑے۔ وزیراعلی اور ان کے ساتھ ارکان اسمبلی جس طرح کی زبان استعمال کررہے تھے وہ پاکستانی کی نہیں ملک دشمنوں کی زبان تھی۔ دو تین سالوں میں جب بھی دہشتگردی نے زور پکڑا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے کسی بھی اسٹیج پر دہشتگردی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا،طالبان اور افغانستان نے ہماری جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کی اس پر بیان نہیں دیا۔بعض چیزیں قول وفعل سے پتا چلتی ہیں، ملک کیلئے جانیں دینے والوں کی توہین کرنا، جنازے نہ پڑنا۔ انہوں نے کہا کہ میں کھل کر کہوں گا کہ یہ دہشتگردوں کے اتحادی بن چکے تھے، ان کوقومی اور صوبائی خزانے میں حصہ دار بنایا ہوا تھا۔
    وفاقی وزراء

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پوپ فرانسس کی ذاتی ڈائری شائع، شیطان کو تین مرتبہ دیکھنے کا دعوی سامنے آگیا

      سندھ یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے: شرجیل میمن

      صوبائی وزیر اقلیتی امور و پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ سری گرونانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر گوردوارہ سچاسودا میں گیانی کلدیپ سنگھ گڑ گج کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.