Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت نے غیر آئینی قدم اٹھایا فضل الرحمان متحدہ اپوزیشن کا گورنر راج کیخلاف جدو جہد کا علان

    By Khabrain Newsاکتوبر 14, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے بات چیت مکمل ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کا غیر آئینی قدم اٹھایا۔نجی ٹی وی ک طابق قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سلمان اکرم راجہ اور دیگر اپوزیشن رہنماں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی و آئینی صورتِ حال، صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ، منتخب حکومت کے خاتمے اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس کے شرکا نے خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے قائدین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے صوبے کے عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کے منافی قرار دیا۔شرکا نے مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور آئین و قانون کی بالادستی برقرار رکھی جائے۔ اجلاس میں شرکا نے کہا کہ 11 اکتوبر کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ اور منتخب حکومت کے خاتمے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ گورنر راج کے نفاذ کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ کا احترام یقینی بنایا جائے۔شرکا نے کہا کہ خیبر پختونخوا پہلے ہی امن و امان کے سنگین مسائل سے دوچار ہے، ایسے حالات میں سیاسی محاذ آرائی اور غیر جمہوری اقدامات مسائل میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔اجلاس میں صوبے میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ بنیادی حقوق اور منتخب نمائندوں کے آئینی اختیارات کا احترام کیا جائے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کو حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ میری حکومت کے ساتھ بات چیت مکمل ہونے کے باوجود حکومت نے یہ غیر آئینی قدم اٹھایا۔شرکا نے موجودہ سیاسی و آئینی بحران کے حل کے لیے باہمی مشاورت اور سیاسی مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔متحدہ اپوزیشن کے رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین کی بالادستی، جمہوری نظام کے تحفظ، صوبائی خودمختاری اور خیبر پختونخوا کے عوام کے آئینی و مالی حقوق کے لیے آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے یکطرفہ فیصلوں کے بجائے تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے جامع قومی حکمت عملی تشکیل دی جائے اور خیبر پختونخوا کے عوام کو امن، تحفظ اور ان کے جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں۔دریں اثناء قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیف وہپ نے ایوان کے اجلاس کے لیے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اپوزیشن کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپوزیشن کے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط ارسال کردیا ہے۔عامر ڈوگر نے اسپیکر ایاز صادق کو ارسال کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اپوزیشن کے گرفتار 9 ارکان کے اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں، کسی بھی حلقے کو قومی اسمبلی میں نمائندگی سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔اپوزیشن کا موقف ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی تمام گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں اور درخواست کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے رول 108 کے تحت پروڈکشن آرڈرز جاری کیے جائیں۔عامر ڈوگر کے مطابق گرفتار اراکین میں حاجی امتیاز احمد چوہدری، جمال احسن خان، میاں غوث محمد، ثنا اللہ خان مستی خیل، داوڑ خان کنڈی، جنید اکبر، امجد علی خان، فضل محمد خان اور عادل خان بازی شامل ہیں لہذا ان کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں۔قبل ازیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے کہا کہ مذاکرات ایک ڈھونگ تھا، حکومت نے گورنر راج اور ایمرجنسی کا پہلے سے طے کیا ہوا تھا، ہم عمران خان سے ملاقات سے بھی پیچھے ہٹ گئے مگر آپ لوگ کسی بات پر پیچھے نہیں ہٹے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ایسی ترامیم جو آئین کی روح کے خلاف ہیں وہ غلط ہیں، اس ڈاکیومنٹ کے ساتھ کھیلا جاتا ہے جو ہماری فیڈریشن کی وحدت کی روح ہے، اقتدار اللہ کی جانب سے ایک امانت ہے، اللہ نے ہمیں حق دیاہے کہ اپنے نمائندے منتخب کریں، آئین پاکستان کہتا ہے ہم اللہ اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، فروری 2024 سے جو کچھ ہورہا ہے عوام اس سے خوش نہیں، 12 اکتوبر کو ایک طالع آزما نے دوتہائی اکثریت کو اٹھاکر باہر پھینکا، منتخب وزیراعظم کو ایک آمرنے جیل میں پھینکا اور پھانسی دی، کوئی نکلا باہر؟ ایسے کام نہ کریں جس سے عوام لاتعلق ہوجائیں۔
    فضل الرحمن

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر

      اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

      جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.