فتح جنگ (بیورو رپورٹ)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات کی روشنی میں ڈاکٹر محمد اظہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کی قیادت میں ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سید تقی عباس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری ونگ مردانہ) اٹک نے تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک موچیاں پنڈ سلطانی، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول رنگلی، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ماڑی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک بازے والی کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر جناب سعید اشرف، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) تحصیل جنڈ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کا بنیادی مقصد تین سکولوں میں جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک موچیاں پنڈ سلطانی اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک بازے والی میں تعمیراتی کاموں کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی، جبکہ گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ماڑی میں تعمیراتی کام کی انتہائی سست رفتار پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔ متعلقہ ذمہ داران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ تعمیراتی کام میں تیزی لاتے ہوئے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور منصوبے کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سید تقی عباس نے سکولوں میں طلبہ کی انرولمنٹ، حاضری، تدریسی سرگرمیوں اور تعلیمی ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ خصوصا گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول ماڑی میں طلبہ کی انتہائی کم انرولمنٹ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو داخلوں میں فوری اضافے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے مختلف جماعتوں کے طلبہ سے نصابی سوالات کیے اور ان کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ پنجاب سوک سینس اینڈ لائف سکلز ماڈل کے تحت طلبہ میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی، اخلاقی اقدار، ذمہ داری اور مثبت رویوں کے فروغ کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔دورے کے دوران سید تقی عباس نے سکول سربراہان اور تدریسی عملے کے ساتھ خصوصی ملاقاتیں کیں، ان کے مسائل سنے اور تعلیمی و انتظامی امور میں بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم، طلبہ کی زیادہ سے زیادہ انرولمنٹ، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈاکٹر محمد اظہر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کی قیادت میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی مثر نگرانی اور بہتری کا عمل جاری ہے تاکہ سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم ہر بچے کو محفوظ، سازگار اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
- اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
- جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
- موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
- اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
- چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
- سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
- پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
- آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
- گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
- مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
- مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
- ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
- ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
- لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
- روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
- سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
- سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
- فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
