نئی دہلی (این این آئی)بھارت میںبی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ووٹر فہرستوں میں ہیراپھیری اور 13کروڑ سے زائدووٹروں کے نام خارج کرنا مودی حکومت کو مہنگا پڑرہاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پرامن مظاہرین کیخلاف جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کئے اور موبائل
انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں۔ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ احتجاج کی کوریج کرنے والے بھارتی صحافیوں کو ہراساں اورمن مانی طورپرحراست میں لیا گیا۔ تنظیم نے کہاکہ بھارتی چیف الیکشن کمشنرکے اقدامات سے مسلمان اور دیگرمذہبی اقلیتیں شدید متاثرہورہی ہیں۔ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈائریکٹرایلین پیئرسن نے کہا کہ دہلی پولیس پرامن احتجاج کے جواب میں غیر ضروری اورحد سے زیادہ طاقت کا استعمال کررہی ہے۔رائٹرز اور نیو یارک ٹائمز سمیت عالمی میڈیا احتجاج کے دوران مودی کی بربریت اور جمہوریت کے کھوکھلے پن کو بے نقاب کرچکا ہے۔
