اسلا م آباد (آئی این پی )سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی ) کی جانب سے مالیاتی فراڈ کی سکیموں کی روک تھام اور مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے نیا یونٹ قائم کردیا گیا۔ جاری بیان کے مطابق کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ مشکوک مالیاتی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا۔ عوام کی جمع پونجی کو خطرے میں ڈالنے والی سکیموں کی بروقت نشاندہی ہوسکے گی۔ پونزی اور پرامڈ سکیموں، بغیر لائسنس ڈپازٹ لینییاقرض دینے والی کمپنیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ایس ای سی پی کے مطابق یونٹ سوشل میڈیا، ڈیجیٹل اشتہارات اور خبروں میں مشکوک سرگرمیوں کا سراغ لگائیں گے، فراڈ کی بروقت نشاندہی سے سرمایہ کاروں کو نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق اوپن سورس معلومات کو ریگولیٹری ثبوتوں میں بدل کر رسک پر مبنی مانیٹرنگ کریں گے، کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ براہ راست چیئرمین ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کرے گا۔
